ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کے مدھوبن علاقے کے ایک گاؤں میں دو سگی نابالغ بہنوں کے ساتھ گاؤں کے ہی دو افراد کے ذریعہ جنسی زیادتی کیے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔
پولیس نے منگل کو بتایا کہ مدھوبن علاقے کی رہنے والی 9 اور 10 برس کی دو سگی بہنیں گاؤں میں ہی واقع پرائمری سکول میں پڑھائی کرتی ہیں۔
گذشتہ کئی دنوں سے اسکول جاتے وقت گاؤں کے ہی دو افراد نے ان کو زبردستی جنگل میں لے گیا، اور ان کے ساتھ ریپ کیا۔
ملزمین نے دونوں کو اس ضمن میں کسی سے بھی کچھ نہ بتانے کی دھمکی بھی دی تھی۔
ڈری سہمی دونوںنے جب ان کی بڑی بہن گھر پر پہنچی تو معاملے کا ذکر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ بہنوں کی چچا کی تحریر پر ملزمین کے خلاف مختلف دفعات میں نامزد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ دوسرا فرار چل رہا ہے۔ متاثرہ بہنوں کو طبی معائنے کے لیے ضلع ہسپتال بھیجا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔