ETV Bharat / state

امروہہ میں سابق پردھان کے گھر پر لاکھوں کی چوری - amroha news

امروہہ ضلع میں گذشتہ رات چوروں نے ڈیڈولی کوتوالی علاقے میں گاؤں سر کری کمال کے رہائشی سابق پردھان کامیش کمار کے گھر پر لاکھوں کی چوری کو انجام دیا ہے۔

امروہہ میں سابق پردھان کے گھر پرلاکھوں کی چوری

author img

By

Published : Nov 23, 2020, 4:23 PM IST

ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع کے ڈیڈولی کوتوالی علاقے میں سر کری کمال گاؤں میں گذشتہ رات چوروں نے سابق پردھان کمیش کے گھر کو نشانہ بنایا۔

امروہہ میں سابق پردھان کے گھر پرلاکھوں کی چوری

مکان مالک کمیش کے مطابق چور گھر میں داخل ہوئے ، اور اس کی اہلیہ اور اس کو کمرے میں بند کردیا اور سیف الماری توڑ کر سونے چاندی کے زیورات سمیت تقریباً 13 لاکھ مالیت کے سامان پر اپنے ہاتھ صاف کر دیے۔

چور گھر میں داخل ہونے کے بعد ، سابق پردھان نے اپنے لائسنس اسلہ سے فائرنگ کی ، جس کے بعد چور گھر کی دیوار سے فرار ہوگئے اور اس سارے معاملے میں متاثرہ پردھان نے پولیس کو اطلاع دی ہے جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

متاثرہ مکان مالک نے بتایا کہ اس کی بیٹی کی شادی 3 دسمبر کو ہونی تھی ، جس کے لیے زیورات اور نقدی گھر میں رکھی ہوئی تھی ، جو سب چوری ہو گئی ہے۔

پولیس سرکل افسر وجے مینا بھی واقعے کا معائنہ کرنے کے لیے موقع پر پہنچے اور پورے معاملے کی تحریر کی بنیاد پر مقدمہ درج کرنے کی بات کہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مجرموں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.