اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں جمعیت علمائے ہند کے ایک وفد نے ووٹر لسٹ میں ہورہے داھندلی کے خلاف آج ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی اور الیکشن کمیشن آف انڈیا (Election Commission) کے نام میمورنڈم پیش کیا۔
جمیعت علماء ہند کے ریاستی سیکرٹری قاری ذاکر حسین نے کہا 'جمیعت علماء تمام سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اس کے پیش نظر یکم نومبر سے 30 نومبر تک جمیت علماء پوری ریاست میں ووٹر لسٹ بنانے حذف کرنے اور درست کرنے کے کام میں تعاون کر رہی ہے۔
اس دوران مظفرنگر ضلع کے مختلف ووٹنگ بوتھ پر ووٹر لسٹ درست کرنے کے دوران ایک ایسے حقائق منظر عام پر آئے ہے، جس میں ایک مخصوص شخص کی جانب سے سیکڑوں زندہ لوگوں کو لاپتہ یا انتقال یا دوسری جگہ شفت ہونا بتایا گیا ہے۔
اس طرح کی معلومات ضلع میں مختلف مقامات پر رپورٹ ہوئی ہے کسی خاص شخص کی طرف سے اتنی بڑی تعداد میں رپورٹ دینا کسی حد تک مناسب ہے یہ تحقیقات کا معاملہ ہے۔ مذکورہ معاملے میں ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے نام ایک میمورنڈم دیا گیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے معلومات میں خود تحقیقات کر کے قصورواروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور جن لوگوں کے نام غلط رپورٹ پیش کرکے ووٹر لسٹ سے نام ہٹائے گئے ہیں ان کے نام کو شامل کیا جائے۔
مزید پڑھیں:
اس وفد میں بنیادی طور پر جمیعت کے ضلع جنرل سیکریٹری قاری ذاکر حسین، شہر صدر حافظ محمد اکرام، شہر کے جنرل سیکریٹری قاری محمد عادل نایاب۔ شہر کے صدر حاجی وسیم عالم، حافظ سلیم، مولانا سمیع اللہ وغیرہ موجود تھے۔