ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے صدر اسمبلی حلقہ سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی و سابق کابینہ کے وزیر محبوب علی نے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھیلیش یادو کی ہدایت پر کسانوں کی حمایت میں ایک پیدل مارچ نکالنے کا اعلان کیا تھا۔
محبوب علی کے کسان مارچ پروگرام کو لیکر پولیس فورس کے ہمراہ ایس ڈی ایم ششانک چودھری رکن اسمبلی کے رہائش گاہ پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بریلی: کورونا کے ساتھ ساتھ اب ڈینگو کا قہر بھی جاری
ضلعی انتظامیہ نے سماج وادی پارٹی کے کسان پیدل مارچ کو نکالنے کی اجازت نہیں دی تو رکن اسمبلی محبوب علی اپنے حامیوں کے ساتھ رہائش گاہ سے باہر آئے۔ جیسے ہی وہ باہر آئے، پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا اور امروہہ کوتوالی لے جا کر بیٹھا دیا۔
اس موقع پر محبوب علی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی ہمیشہ کسانوں کے ساتھ ہے اور کسانوں کی حمایت کے لیے کسان مارچ نکالنا چاہتی ہے۔ لیکن انہیں ایسا کرنے نہیں دیا گیا اور حراست میں لے لیا گیا۔ لیکن سماج وادی پارٹی ہمیشہ کسانوں کے ساتھ ہے اور رہے گی۔