اترپردیش کے سہارنپور میں واقع وی بورس ہستال کے زیر اہتمام آج ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز کی جانب سے یہ طے کیا گیا کہ کووڈ ویکسینیشن کے تیسرے فیز میں کورونا ٹیکہ کاری کے لئے عوام کو بیدار کیا جائے گا۔
بورس ہسپتال کے ڈاکٹرز نے کہا کہ سات مارچ سے شروع ہورہے تھرڈ فیز کے ٹیکہ کاری کے لئے ہفتہ میں چار روز کیمپ کا اہتمام کیا جائے گا۔ ٹیکہ کاری کے لئے خواہشمند افراد کو ہسپتال میں ایک روز قبل رجسٹریشن کرانا ہوگا۔
حکومت کی جانب سے ٹیکہ کاری کی فیس 250 روپے متعین کی گئی ہے۔ ویکسینیشن کے خواہشمند افراد کو رجسٹریشن کے لئے اپنا آدھار کاڈر ہسپتال لانا ضروری ہوگا۔
اس ضمن میں ڈاکٹر اسٹ سین نے بتایاکہ ہمارے ہسپتال میں ویکسین لگوانے کے لئے یومیہ دس لوگوں کا رجسٹریشن کیا جارہا ہے اس طرح سے اب تک پچاس افراد کو ویکسین لگایا جاچکا ہے جس کا کوئی منفی اثرات اب تک سامنے نہیں آئے ہیں۔