میرٹھ میں سات ماہ کی مدت کے بعد ایک بار پھر شعری نشست (ثقافتی پروگرام) کی شروعات ہوئی۔ ہم خیال فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد کی گئی اس تقریب میں مقامی شعراء کے علاوہ مہمان شاعروں نے اپنے کلام سے کورونا کے ماحول کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔
ملک میں لاک ڈاؤن کی شروعات کے ساتھ ہی سیاسی سماجی اور ثقافتی پروگرام پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے کسی بھی طرح کی تقریب کا انعقاد نہیں کیا جا سکا۔
اس طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر زندگی کو معمول کے مطابق دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کے ساتھ ہی میرٹھ میں نشاط ادب کے عنوان سے ہم خیال فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شعراء نے اپنے کلام سے کورونا انفیکشن کے ماحول کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔
کورونا انفیکشن کے ماحول میں ایک بار پھر مشاعرے کی محفل کے انعقاد کے بعد سامعین کی داد سے ایک بات تو صاف ہے کہ عوام اب کورونا کے درد کو جلد دور کرنا چاہتی ہے۔