میرٹھ:اتر پردیش کے میرٹھ کے تھانہ لساڑی گیٹ علاقے میں نسرین نام کی ایک خاتون کی پراسرار موت ہوگئی۔ سسرال والوں پر کسی کو کچھ بتائے بغیر لاش کو دفن کرنے کا الزام ہے۔Meerut District Magistrate Order Remove Dead Body From Graveyard And Postmortem Again
نسرین کے والد شفیق الدین اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایس ایس پی آفس پہنچے تھےاور اس پراسرار موت کے سلسلے میں شکایت درج کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ 11 سال قبل بیٹی نسرین کی شادی ہمایوں نگر کے رہائشی عامر سے ہوئی تھی۔ نسرین کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ شادی کے چند روز بعد ہی بیٹی کے شوہر نے جہیز کا مطالبہ کرنا شروع کردیا۔ شوہر کے غیر ملکی خاتون سے بھی ناجائز تعلقات تھے۔ وہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Young Man Died After Sneeze نوجوان کی موت کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
انہوں نے کہاکہ نسرین نے احتجاج کیا تو 29 نومبر کو اسے قتل کر دیا گیا۔نسرین کی بیماری کو اس کی موت کا سبب بتایا گیا۔ بوڑھے والد نے ڈی ایم اور ایس ایس پی سے لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔
ضلع مجسٹریٹ نے گھر والوں کی اپیل پر مقتولہ نسرین کی لاش کو قبر سے نکال کر دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کی ہدایت دی ہے۔گھروالوں نے سسرال والوں پر قتل کا الزام لگا کرلاش کو دفن کرنے کا الزام لگایا ہے ۔Meerut District Magistrate Order Remove Dead Body From Graveyard And Postmortem Again