ETV Bharat / state

عید میلاد النبی کے موقع پر مفت میڈیکل کیمپ - روایتی انداز میں جلوس محمدی کا اہتمام

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کی مناسبت سے ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں یوم رحمت کے نام سے منسوب کرکے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

عید میلاد النبی کے موقع پر مفت میڈیکل کیمپ
author img

By

Published : Nov 11, 2019, 8:46 AM IST

اس موقع پر مسلمانوں کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں برادران وطن نے بھی شرکت کی۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کے موقع پر لوگوں نے مختلف قسم کے پروگراموں کا اہتمام کرکے نبی رحمت کو یاد کیا۔

عید میلاد النبی کے موقع پر مفت میڈیکل کیمپ

رامپور میں اس موقع پر جہاں اپنے روایتی انداز میں جلوس محمدی کا اہتمام کیا گیا وہیں ایک سماجی تنظیم ورلڈ آرگنائزیشن آف رلیجنس اینڈ نالج(ورک) نے میڈیکل کیمپ کا اہتمام کرکے بلا تفریق مذہب و ملت لوگوں کی خدمات انجام دیکر رحمت اللعالمین کے پیغام کو عام کیا۔

اس موقع پر مسلمانوں کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں برادارن وطن نے بھی شرکت کرکے میڈیکل کیمپ سے استفادہ حاصل کیا۔

پوری دنیا میں مسلمان جب اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یاد کرتے ہیں تو ان کی کوشش رہتی ہے کہ وہ نبی کے راستے پر چلکر اپنی دنیا و آخرت کو سنواریں۔

Intro:رہنمائے انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کی مناسبت سے ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں یوم رحمت کے نام سے منسوب کرکے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مسلمانوں کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں برادران وطن نے بھی شرکت کی۔

Body:وی او
اسلامی تاریخ میں 12 ربی الاول کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ دراصل جب دنیا میں جہالت کا گھٹاٹوپ اندھیرا چھایا ہوا تھا۔ انسانی جان کی کوئی اہمیت نہیں تھی۔ جب آپسی لڑائی جھگڑے اس حد تک پہنچ جایا کرتے تھے کہ پورے پورے خاندان اور ان کی نسلوں کو بھی ان کی قیمت اپنی جان گواں کر چکانی پڑتی تھی۔ جب لڑکی پیدا ہونے پر اس کو زندہ دفنا دیا جاتا تھا۔ اور ان سب سے بڑھکر اہل مکہ ایک خدا کی بندگی کو چھوڑکر اپنے ہاتھوں سے تراشے ہوئے سیکڑوں بتوں کی پوجا پرستش کیا کرتے تھے۔ ایسے میں سرزمین مکہ میں اللہ نے ایک ایسی عظیم شخصیت کو پیدا کیا، جس کو دنیائے انسانیت رحمت اللعالمین کے نام سے جانتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے علم کی شمع کو روشن کرکے لوگوں کو ایک اللہ کی بندگی کی طرف دعوت دی۔ بلا تفریق مذہب و ملت لوگوں کے کام آئے۔ بے سہارا کے سہارا بنے، لوگوں کا بوجھ اٹھایا۔ کسی کو تکلیف میں دیکھکر تب تک چین سے نہیں بیٹھیے جب تک کہ وہ ٹھیک نہ ہوجاتا۔ اپنی بے پناہ محبت اور شفقت سے ہر ایک کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ اسی لئے اللہ نے آپ کو رحمت اللعالمین کے خطاب سے نوازا۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کی
23 سال کی مسلسل جدوجہد رنگ لائی اور لوگ جوق در جوق اسلام کے دامن رحمت میں شامل ہوگئے۔
آج پوری دنیا میں مسلمان جب اپنے نبی کو یاد کرتے ہیں تو ان کی کوشش رہتی ہے کہ وہ نبی کے راستے پر چلکر اپنی دنیا و آخرت کو سنواریں۔
یہی وجہ ہے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کے موقع پر لوگوں نے مختلف قسم کے پروگراموں کا اہتمام کرکے نبی رحمت کو یاد کیا۔ رامپور میں اس موقع پر جہاں اپنے روایتی انداز میں جلوس محمدی کا اہتمام کیا گیا وہیں ایک سماجی تنظیم ورلڈ آرگنائزیشن آف رلیجنس اینڈ نالج یعنی work نے میڈیکل کیمپ کا اہتمام کرکے بلا تفریق مذہب و ملت لوگوں کی خدمات انجام دیکر رحمت اللعالمین کے پیغام کو عام کیا۔ اس موقع پر مسلمانوں کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں برادارن وطن نے بھی شرکت کرکے میڈیکل کیمپ سے استفادہ حاصل کیا۔

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.