ETV Bharat / state

ہاتھرس : متاثرہ کے گاؤں میں میڈیا کو داخلہ کی اجازت - گاؤں میں ایس آئی ٹی تفتیش مکمل ہوگئی ہے

ہاتھرس میں متاثرہ کے گاؤں میں اب بھی سی آر پی سی کی دفعہ 144 نافذ ہے، ایسی صورتحال میں 5 سے زائد میڈیا والوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

میڈیا کو داخلہ کی اجازت
میڈیا کو داخلہ کی اجازت
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 11:33 AM IST

ہاتھرس میں میڈیا کو داخلہ کی اجازت مل گئی ہے، ایس ڈی ایم صدر پریم پرکاش نے بتایا کہ گاؤں میں ایس آئی ٹی تفتیش مکمل ہوگئی ہے، اس کی وجہ سے میڈیا کے داخلے پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔

میڈیا کو داخلہ کی اجازت

اگرچہ اب بھی گاؤں میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 نافذ ہے، ایسی صورتحال میں 5 سے زائد میڈیا والوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اجتماعی جنسی زیادتی اور متاثرہ کی آخری رسومات اداکرنے کے بعد سے گاوں میں میڈیا سمیت کسی بھی سیاسی فرد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، اس دوران کچھ میڈیا اداروں کے صحافی نے گاوں میں داخلہ کی کوشش کی تو پولیس اور انتظامیہ کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی تھی۔

وہیں کل بی جے پی کی سینئر رہنما اوما بھارتی نے یوگی حکومت سے ہاتھرس میں ریپ متاثرہ کے گاؤں میں میڈیا اہلکاروں کو داخلہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد آج یوگی حکومت نے میڈیا مذکورہ گاؤں میں میڈیا اہلکاروں کو داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.