ریاستی حکومت نے متھرا-ورنداون علاقے کے 10 کلومیٹر میں شراب اور گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوگی حکومت نے متھرا اور ورنداون میں 10 کلومیٹر کے علاقے کو مقدس مقام قرار دیتے ہوئے اس کے 10 کلومیٹر کے دائرے میں گوشت اور شراب کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔
مقدس مقام قرار دیے گئے علاقے میں میونسپل کارپوریشن کے 22 وارڈز آتے ہیں۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ متھرا ۔ورنداون کو کرشنا کی جائے پیدائش کے 10 کلومیٹر علاقے کو زیارت گاہ قرار دیا گیا ہے۔ اب اس علاقے میں شراب اور گوشت فروخت نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ جنم اشٹمی کے موقع پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ نے متھرا میں گوشت اور شراب کی فروخت پر مکمل طور پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ متھرا کے ان سات مقامات ورنداون، گووردھن، نندگاؤں، برسانہ، گوکل، مہاوان اور بلدیو میں گوشت اور شراب کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔ مزید کہا کہ اس پیشے سے وابستہ افراد کو دیگر پیشوں سے منسلک کیا جائے گا۔'
- مزید پڑھیں: متھرا میں گوشت اور شراب کے کاروبار پر مکمل پابندی: یوگی
- یوگی حکومت شراب مافیا پر مہربان ہے: پرینکا
- یوگی حکومت کے دور میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں : تنج پنیا
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ' ضلع انتظامیہ کو اس سلسلے میں ہدایت دے دی گئی ہے کہ وہ گوشت اور شراب کی خرید و فرخت کو بند کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جو لوگ اس پیشے سے منسلک ہیں انہیں دیگر پیشہ سے منسلک کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ اچھا ہوگا کہ جو لوگ اس کام سے منسلک ہیں ان کے لیے دودھ کے چھوٹے چھوٹے اسٹال بنائے جائیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہمارا مقصد کسی کو نقصان پہنچانا نہیں ہے۔