ETV Bharat / state

مئو: سولار پاور پلانٹ عدم توجہی کا شکار - سولار انرجی پلانٹ

مئو ضلع کے سرائے سعدی علاقے میں تعمیر کیا گیا سولار انرجی پلانٹ مشرقی اترپردیش کا اولین سولر پلانٹ ہے لیکن اب یہ خستہ حالی اور انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہو گیا ہے۔

سولار پاور پلانٹ عدم توجہی کا شکار
سولار پاور پلانٹ عدم توجہی کا شکار
author img

By

Published : Mar 14, 2020, 6:32 PM IST

سولار پاور پلانٹ کی عالیشان عمارت خستہ حالی کا شکار ہگئی ہے یہاں تقریباً 12 کروڑ روپے قیمت کے سولار پلیٹ نصب کیے گیے ہیں لیکن مرمت اور دیکھ بھال کی کمی سے اب یہ ناکارہ ہو چکی ہیں۔

سولار پاور پلانٹ عدم توجہی کا شکار، ویڈیو

ابتدائی دور میں یہاں 100 کے وی غیر روایتی توانائی پیدا کرنے کا ہدف طے کیا گیا تھا جس میں 100 میگاواٹ تک اضافہ کئے جانے کی تیاری تھی۔

یہ سولار انرجی پلانٹ 32 ایکڑ رقبے میں تیار کیا گیا ہے جس میں ملازمین کی رہائش کا بھی خاص انتظام کیا گیا ہے۔

سولار پاور پلانٹ میں ملازمین کو فراہم کی گئی بنیادی سہولیات بھی اب باقی نہیں رہیں یہی وجہ ہے کہ پلانٹ کے چوکیدار تالا بند کر کئی روز تک غائب رہتے ہیں۔

کروڑوں روپے کی لاگت والے سولار انرجی پلانٹ کا کوئی پرساں حال نہیں ہے، نہ یہاں کوئی انجینئر تعینات ہے اور نہ ہی افسر۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.