ETV Bharat / state

وزیر اعلی کے دورے کا ڈر، آوارہ جانوروں کی پکڑ شروع

اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے مئو دورہ کے مد نظر انتظامیہ ہر سطح پر لیپا پوتی کرنے میں مصروف ہے۔

آوارہ جانوروں کی پکڑ
author img

By

Published : Sep 16, 2019, 1:42 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 7:52 PM IST

اترپردیش کے ضلع مئو میں وزیر اعلیٰ کے دورے سے قبل ہی آوارہ جانوروں کی دھر پکڑ گزشتہ روز سے جاری ہے۔
جن میں زیادہ تر جانور گائے کی نسل کے ہیں۔

آوارہ جانوروں کی پکڑ

ان جانوروں کو سرکاری عمارتوں کے ایسے کمروں میں قید کیا گیا ہے جن میں تازہ ہوا تک نہیں آتی۔اور ان جانوروں کو بغیر چارہ پانی کے ہی کل سے ہی قید کرکے رکھا گیا ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق پولیس کے ساتھ آئے انتظامیہ کے اہلکاروں نے آوارہ جانوروں کو پنچایت بھون میں قید کیا اور چلے گئے اور ان جانوروں کے چارے پانی کا نظم بھی نہیں کیا جس کے سبب ان کے بیمار ہونے اور مرجانے کا خطرہ لاحق ہے۔

مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے ہے کہ پکڑے گئے جانوروں کو سرکاری عمارتوں میں قید کی بجائے انھیں گاؤ شالہ میں چھوڑ دینا چاہیے تاکہ انھیں چارہ پانی حاصل ہوسکے۔

مقامی افراد نے انتطامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتطامیہ نے اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے یہ تکلیف دہ طریقہ اختیار کیا ہے۔

Intro:اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے مئو دورہ کے مد نظر انتظامیہ ہر سطح پر لیپا پوتی میں مصروف ہے. وزیر اعلیٰ کے دورے سے قبل آوارہ جانوروں کی دھر پکڑ کل سے ہی جاری ہے.

Body:آوارہ جانوروں کو سرکاری عمارتوں میں قید کر دیا گیا ہے. جن کمروں میں جانوروں کو قید کیا گیا ہے وہاں تازی ہوا کا بھی گزر نہیں ہے. بغیر چارہ پانی کے یہ بے زبان جانور کل سے ہی قید کر دئیے گئے ہیں.

Conclusion:مقامی باشندوں کے مطابق پولیس کے ساتھ آئے انتظامیہ کے اہلکاروں نے آوارہ جانوروں کو پنچایت بھون میں قید کیا اور چلے گئے. اپنی ناکامی کو ڈھنکنے کا انتظامیہ کا یہ طریقہ بے حد تکلیف دہ ہے.

بائٹ. رام پرویش ، مقامی باشندہ
اندر جیت، مقامی باشندہ

سید فرحان
ای ٹی وی بھارت
مئو
Last Updated : Sep 30, 2019, 7:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.