ETV Bharat / state

Mathura Road Accident: متھرا سڑک حادثے میں تین افراد کی موت، بائیس افراد زخمی

اترپردیش کے ضلع متھرا میں اتوار کی دیر رات ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں یمنا ایکسپریس وے پربس الٹ گئی۔ اس حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی 22 دیگر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ متھرا کے ضلع مجسٹریٹ پلکیت کھرے نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔ Mathura Road Accident 3 Died 22 Others Injured

author img

By

Published : Feb 27, 2023, 1:22 PM IST

متھرا سڑک حادثے میں تین افراد کی موت بائیس افراد زخمی

متھرا: متھرا ضلع کے سوریر تھانہ علاقے کے تحت یمنا ایکسپریس وے پر اتوار کی دیر دہلی سے بہار جانے والی ایک تیز رفتار بس الٹ گئی۔ بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ بس میں سوار 22 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے کی پولیس اور یمنا ایکسپریس وے پر تعینات سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا، جب کہ پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لے لیا ہے۔

متھرا کے ضلع مجسٹریٹ پلکیت کھرے نے کہا کہ مرنے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ شدید زخمی مسافروں کو آگرہ ایس این میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا ہے۔ شدید زخمی دس سالہ ارون 25 سالہ شیواجی راؤ، 21 سالہ وریندر رام، 55 سالہ لیلاوتی، رام چندر، آدتیہ کمار (6 سالہ) کو آگرہ ریفر کیا گیا۔ متھر سڑک حادثے کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ بس ڈرائیور شراب کے نشے میں تھا، جس کی وجہ سے بس بے قابو ہو گئی اور یمنا ایکسپریس وے پر الٹ گئی۔ زخمیوں کی حالت دیکھ کر محکمہ صحت نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:UP Roadways Bus یوپی روڈویز کی بس نے 7 افراد کو روندا، چار کی موت

اس سڑک حادثے کے بارے میں مسافروں نے بتایا کہ ڈرائیور نشے میں تھا اور وہ بس بہت تیز چلا رہا تھا، جس کی وجہ سے بس الٹ گئی، واقعے میں 2 سے 3 افراد کی موت ہو گئی۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ جن کی تعداد 20 سے 22 ہے، سبھی کی حالت نازک ہے، کچھ لوگوں کو آگرہ ریفر کیا جا رہا ہے۔ اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ بس کسی گاڑی سے ٹکرا گئی یا نہیں، تاہم حادثے میں زخمی ہونے والوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔زخمیوں کو آگرہ کے ایس این میڈیکل کالج بھی منتقل کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.