ETV Bharat / state

Fire Breaks out in Kanpur کانپور میں ہوزری مارکیٹ میں شدید آتشزدگی، سینکڑوں دکانیں خاکستر

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 5:56 PM IST

کانپور میں بانس منڈی علاقہ میں آتشدگی کا واقعہ پیش آیا۔ تاہم اس آتشزدگی میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آتشزدگی کی وجہ شارٹ شرکٹ بتائی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

کانپور: اترپردیش میں کانپور میں بانس منڈی علاقہ میں جمعہ کی صبح شہر کی سب سے بڑی ہوزری مارکیٹ میں شدید آگ لگنے سے سینکڑوں دکانیں کل کر خاک ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ آگ کی زد میں آکر سینکڑو ں دکانیں جل کر خاک ہو گئی ہے۔ اب تک کروڑوں کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔آگ کی لپٹیں اٹھتی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ موقع پر انور گنج پولیس کے ساتھ لاٹوش روڈ، میر پور، فضل گنج اور جاج مؤ وغیرہ فائر اسٹیشن سے درجنوں گاڑیاں موقع پر پہنچی اورآگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ لکھنؤ سے ہائیڈرولک فائر بریگیڈ مشین منگانے کے ساتھ ہی فوج نے مورچہ سنبھالا ہے۔

بانس منڈی میں واقع ہمراز کمپلیکس میں چار منزلہ اے آر ٹاور واقع ہے۔ جس میں سینکڑوں ریڈیمیڈ کپڑوں کی دکانیں ہیں ہمراج کمپلکس کے پہلی منزل کی دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جو دھیرے دھیرے بھڑکتی ہوئے اوپر کی منزل میں واقع دکانوں تک جا پہنچی۔ کمپلیکس کی چھت سے آگ کی لپٹیں اور دھواں اٹھتا دیکھ کر راہگیروں نے انور گنج پولیس کے ساتھ ہی کنٹرول روم پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی چیف فائر آفیسر دیپک شرما لاٹوش روڑ فائر آفیسر کیلاش چندر اور فضل گنج فائر آفیسر ونود کمار پانڈے موقع پر پہنچے۔وہیں آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس کمشنر بی پی جوگدنڈ بھی فورس کے ساتھ جائے وقعہ پر پہنچے۔ چیف فائر آفیسر دیپک شرما نے بتایا کہ مارکٹ میں شارٹسرکٹ سے آگ لگنے کی با سامنے آئی ہے۔ جو بڑھتے ہوئے اوپر کی دکانوں تک جاپہنچا،حادثے کے وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Fire in Indore اندور کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی، آٹھ افراد زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.