ETV Bharat / state

میرٹھ: تین فٹ فیروز کی شادی موضوع بحث - تین فٹ بہن کی شادی

میرٹھ میں تین فٹ فیروز کی شادی ضلع میں موضوع بحث ہے۔ کئی برسوں سے شادی کے انتظار میں بیٹھے فیروز کی شادی ان لاک -1 میں ہوگئی۔

میرٹھ: تین فٹ فیروز کی شادی چرچے کا موضوع

author img

By

Published : Jun 8, 2020, 10:59 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے رہائشی تین فٹ فیروز کے لیے دولہا بننا کسی خواب سے کم نہیں تھا۔ گھر والوں نے فیروز کی شادی کے لیے بہت کوشش کی لیکن ہر بار معاملہ کسی نہ کسی طرح سے پھنس جاتا۔

ایک دن اچانک فیروز کے دوست کی بیوی نے فیروز کو دیکھا۔ اس دوران دوست کی بیوی نے فیروز کے سامنے اپنی تین فٹ بہن کی شادی کی تجویز پیش کی۔ پھر کیا تھا فیروز کی خواہش پوری ہوگئی اور دونوں کنبوں نے رشتے کا فیصلہ کر لیا۔

فیروز کا رشتہ ڈھائی ماہ قبل طے کیا گیا تھا، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے فیروز کو انتظار کرنا پڑا۔ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد فیروز نے انتظامیہ کی اجازت سے شادی کرلی۔

دونوں خاندانوں کے صرف چند خاص افراد نے شادی میں حصہ لیا۔ فیروز نے کہا کہ 'وہ شادی سے بہت خوش ہیں۔ فیروز کے مطابق، انہوں نے بالی ووڈ کی بہت سی فلموں میں کام کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.