ETV Bharat / state

Fire Breaks out at Chemical Factory in Hapur: ہاپوڑ کے کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی، آٹھ افراد ہلاک

author img

By

Published : Jun 4, 2022, 4:34 PM IST

Updated : Jun 4, 2022, 10:12 PM IST

ہاپوڑ کے دھولانہ میں ایک کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس واقعہ میں آٹھ مزدور ہلاک بتائے جا رہے ہیں، جب کہ تقریباً 15 افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ موقع پر بچاؤ اور راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ Fire breaks out at chemical factory in Hapur

ہاپوڑ کے کیمیکل فیکٹری میں آتشزگی، چھ افراد ہلاک

اترپردیش: ہاپوڑ ضلع میں کیمیکل فیکٹری میں زبردست آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں بتایا جا رہا ہے کہ یہ آگ بوائلر کے پھٹنے سے لگی۔ آگ لگنے سے فیکٹری میں کئی مزدوروں کے پھنس جانے کی اطلاع ہے۔ فائر بریگیڈ کی نصف درجن گاڑیاں موقع پر موجود ہیں۔ اس واقعہ میں آٹھ ملازمین کی موت کی اطلاع ہے، جب کہ ایک درجن سے زائد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ واقعہ دھولانہ تھانہ علاقے کا ہے۔Fire breaks out at chemical factory in Hapur

پی ایم او ٹویٹ
پی ایم او ٹویٹ

اس حادثے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'اتر پردیش کے ہاپوڑ کی کیمیکل فیکٹری میں پیش آیا حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔ میں ان لوگوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس میں اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ ریاستی حکومت زخمیوں کے علاج اور ہر ممکن مدد کے لیے سرگرم عمل ہے۔'

وہیں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق افسران کو موقع پر پہنچنے اور زخمیوں کا مناسب علاج کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ میرٹھ کے آئی جی پروین کمار اور ہاپوڑ ڈی ایم سمیت کئی اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اب تک 20 سے زائد افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Fire Breaks Out In noida: کمپلیکس کے گراؤنڈ فلور میں زبردست آتشزدگی، کروڑوں مالیت کا سامان خاکستر

وہیں موقع پر پہنچے آئی جی پروین کمار نے بتایا کہ یہ فیکٹری الیکٹرانک آلات بنانے کے لیے رجسٹرڈ ہے۔ فیکٹری کے اندر کیا ہو رہا تھا، تحقیقات کے بعد پتہ چلے گا۔ اس وقت آگ لگنے سے 8 ملازمین کی موت ہو چکی ہے اور 15 ملازمین ہسپتال میں داخل ہیں۔ ہسپتال میں داخل عملہ زیر علاج ہیں۔ آئی جی پروین کمار نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح زخمیوں کو علاج فراہم کرانا ہے۔ اس کے بعد فیکٹری کے معیارات کو چیک کیا جائے گا۔ جو بھی قصوروار ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Last Updated : Jun 4, 2022, 10:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.