ETV Bharat / state

سینئر پولیس اہلکار کی خودکشی کی کوشش - Top cop shoots self

خود کو گولی مارنے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس اروند کمار کو علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔

سینئر پولیس اہلکار کی خدکشی کی کوشش، دہلی ایمس میں داخل

author img

By

Published : Jul 20, 2020, 1:56 PM IST

عہدیداروں نے بتایا کہ منی پور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس، لاء اینڈ آرڈر، اروند کمار،نے 18 جولائی کو مبینہ طور پر خود کو گولی مار لی تھی، انہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں مزید علاج کے لئے اتوار کے روز دہلی لایا گیا تھا۔

منی پور کے ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ امپھال کے نجی اسپتال میں علاج کے بعد کمار خطرے سے باہر تھے۔ کمار کی اہلیہ ایئر ایمبولینس میں ان کے ہمراہ گئیں۔

منی پور کے وزیر اعلی این بیرن سنگھ ، جنہوں نے یہاں اسپتال کا دورہ کیا اور کمار کا اعلاج کرہے ڈاکٹروں سے بات کی اور ان کی صحت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

چیف سکریٹری جے سریش بیبی اور پولیس کے اعلی عہدیداروں سمیت پولیس کے ڈائریکٹر جنرل ایل ایم خوت نے بھی اسپتال کا دورہ کیا۔

سنہ 1992 کے بیچ کے آئی پی ایس افسر کمار نے 18 جولائی کو پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب سکنڈ منی پور رائفلز کمپلیکس میں اپنے سرکاری چیمبر میں اپنے سروس ریوالور سے خود کو گولی ماردی۔

اسے فوری طور پر امپھال کے نجی اسپتال لے جایا گیا اور آئی سی یو میں داخل کرادیا گیا تھا۔

ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق کمار نے اپنی سروس ریوالور کا استعمال کیا اور اپنی ٹھوڑی پر خود کو گولی مار دی اور گولی اس کے گال کی ہڈی میں چھید کرگئی۔

پولیس واقعے کا جائزہ لے رہی ہے اور خودکشی کی ممکنہ کوشش کی وجہ معلوم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

عہدیدار نے بتایا کہ ''کمار منی پور واپس آنے سے قبل دہلی کے ایک انتہائی سینئر عہدے پر انٹیلی جنس بیورو میں تعینات تھے۔ پولیس افسر امپھال میں اکیلے رہتا تھا کچھ نامعلوم وجوہات کی بناء پر وہ ذہنی تناؤ میں تھا۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.