ETV Bharat / state

بریلی میں مینیجمنٹ کے طلبا او ڈی او پی کی مارکیٹنگ کریں گے - اترپردیش نیوز

بریلی میں 'ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ' یعنی او ڈی او پی کی برانڈنگ اور مارکیٹنگ کی ذمہ داری مینیجمنٹ کے طلبا ادا کرنے جا رہے ہیں۔

بریلی میں مینجمنٹ طلبہ اوڈی او پی کی مارکیٹنگ کریں گے

author img

By

Published : Nov 22, 2020, 11:18 AM IST

ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کی اپیل کے بعد یہ طلبا ضلع میں 10 زری کارخانہ داروں کے لئے مارکیٹنگ پلان تیار کریں گے۔

ان کی مصنوعات کو کم از کم خرچ میں زیادہ سے زیادہ برانڈنگ کے طریقے بھی بتائے جائیں گے۔

بریلی میں مینجمنٹ طلبہ اوڈی او پی کی مارکیٹنگ کریں گے

اوڈی او پی منصوبے کو لے کر سرکار بہت سنجیدہ ہے۔ ان کی مصنوعات کی فروخت بڑھانے کے لیے برانڈنگ پر مسلسل زور دیا جا رہا ہے۔

بریلی میں اس کی شروعات ہونے جا رہی ہے۔ اس کے لیے یہ پروجیکٹ تفویض ایم بی اے پاس دس طلبا کے سپرد کیا جا رہا ہے۔

ان طلبا کا انتخاب 'اترپردیش اسٹیٹ رورل لائو لی ہوڈ مشن' نے کیا ہے۔ یہ طلبا پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر منتخب ہوئے زری زردوزی کے دس کارخانہ داروں کے مختلف مصنوعات اور ڈیزائن کی برانڈنگ کریں گے۔

برانڈنگ کے دوران ان کے پروموشن کے لئے ویڈیو بھی تیار کیے جائیں گے۔ کارخانہ داروں کو کم سے کم خرچ میں اپنے برانڈ کو فروغ دینے کے طور طریقے بھی بتائے جائیں گے۔

ساتھ ہی اُنہیں پروموشن کے نئے نئے پلیٹ فارم سے بھی سامنا کرایا جائے گا۔ پوری قواعد اس بات کی ہے کہ او ڈی او پی میں شامل ضلع کی روایتی صنعت زری زردوزی کے تیار ڈیزائن کی فروخت کو زیادہ سے زیادہ فروغ مل سکے۔

یہاں بتا دیں کہ بریلی میں او ڈی او پی منصوبے کے تحت زری زردوزی کے ساتھ ساتھ بینت فرنیچر، بانس سے تیار مصنوعات کی مختلف قسموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ لیکن پائلٹ پراجیکٹ کے تحت ابھی صرف زری زردوزی کا ہی انتخاب ہوا ہے۔

ضلع انڈسٹری سینٹر کے جوائنٹ ڈائریکٹر رشی رنجن گوئل کے مطابق او ڈی او پی مصنوعات کی برانڈنگ اور مارکیٹنگ ہونے سے اِس کے فروخت کے گراف میں کافی اضافہ ہونے کے امکانات ہیں۔

مصنوعات کی فروخت کے لیے ایم بی اے کے طلباء مارکیٹنگ پلان تیار کر رہے ہیں۔ ان مصنوعات کو عالمی بازار کے معیار کے مطابق تیار کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کی جائےگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.