ETV Bharat / state

Man Sentenced To Eight Years in Jail بلند شہر میں جنسی زیادتی کے مجرم کو آٹھ سال کی سزا - جنسی زیادتی کے ملزم

بلند شہر کی ایک عدالت نے جنسی زیادتی کے ملزم کو آٹھ سال کی قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اس معاملے میں تین ملزمین کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ تفتیش کے بعد چارج شیٹ عدالت میں داخل کی گئی۔ مقدمے کی آخری سماعت بدھ کو اڈیشنل سیشن جج پاکسو ترون کمار سنگھ کی عدالت میں ہوئی۔ Man Sentenced To eight Years In Jail

Man Sentenced To eight Years In Jail
بلند شہر میں جنسی زیادتی کے مجرم کو آٹھ سال کی سزا
author img

By

Published : Sep 8, 2022, 7:40 PM IST

بلندشہر: اترپردیش کے ضلع بلند شہر کی ایک عدالت نے جنسی زیادتی کے ملزم کو آٹھ سال کی قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اسپیشل پراسیکیوشن سنیل کمار شرما اور دھرمیندر سنگھ راگھو نے جمعرات کو بتایا کہ 27 مارچ 2015 کو ایک شخص نے نرورا تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کی 15 سالہ بیٹی کو ایک خاتون مہندی لگوانے کے بہانے سے اپنے گھر بلا کر لے گئی جہاں اس کے رشتہ دار چندر شیکھر عرف چھوٹے لال نے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس کام میں خاتون کے شوہر نے بھی ساتھ دیا۔Man Sentenced To eight Years In Jail

یہ بھی پڑھیں: Bilkis Bano Rape Case بلقیس بانو کیس میں قصورواروں کی رہائی کے خلاف خواتین سماجی کارکنان میں شدید غم و غصہ

پولیس نے اس معاملے میں تین ملزمین کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ تفتیش کے بعد چارج شیٹ عدالت میں داخل کی گئی۔ مقدمے کی آخری سماعت بدھ کو اڈیشنل سیشن جج پاکسو ترون کمار سنگھ کی عدالت میں ہوئی۔ گواہوں کے بیان اور شواہد کی بنیاد پر چندر شیکھر عرف چھوٹے لال کو بچی کے ساتھ عصمت دری کرنے کا خاطی قرار دیا ، اے ڈی جی نے اسے 8سال کی قید با مشقت کی سزا سناتے ہوئے 20ہزار روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ میاں۔ بیوی کو ثبوتوں کی کمی میں بری کردیا گیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.