مین پوری : ایٹاوا کے رہنے والے ایک بزرگ نے 45 روپے چرانے کے معاملے میں 24 سال تک مقدمہ لڑا۔ مین پوری کے سی جے ایم کورٹ میں چل رہے مقدمے میں بزرگ کی جانب سے جرم کا اعتراف کرنے پر انہیں چار دن کی سزا سنائی گئی۔ سی جے ایم نے سزا سنانے کے بعد بزرگ کو جیل بھیج دیا ہے۔ چار دن کی سزا پوری ہونے کے بعد انہیں جیل سے رہا کردیا جائے گا۔
ایٹاوا کے محلہ بھورا کے رہنے والے منان کے خلاف 17 اپریل 1998 کو ویریندر باتھم، ساکن چھپٹی تھانہ کوتوالی میں رپورٹ درج کرائی تھی۔ رپورٹ میں منان پر پرانی تحصیل کے پاس لین گنج میں ویریندر کی جیب سے 45 روپے چرانے کی بات کہی گئی ۔
مین پوری میں 45 روپے کی چوری کے معاملے میں پولیس نے منان کے پاس سے چوری کے 45 روپے برآمد کیے۔ 18 اپریل کو پولیس نے منان کو جیل بھیج دیا۔ جیل میں دو مہینے 21 دن تک رہنے کے بعد منان کی ضلع جج کی عدالت سے ضمانت منظور ہوئی۔ پولیس نے جانچ کرنے کے بعد منان کے خلاف چارج شیٹ کورٹ بھیج دی۔ چوری کے مقدمے کی شنوائی سی جے ایم کورٹ میں ہوئی۔ سی جے ایم کورٹ سے منان کے پہلے سمن کے بعد وارنٹ بھیجا گیا۔ جانکاری نہ ہونے سے منان کورٹ میں حاضر نہیں ہوسکے۔جس کے بعد گرفتاری وارنٹ جاری کیے گئے۔ اطلاع ہونے پر منان کورٹ پہنچے۔
انہوں نے اپنے وکیل بی ایچ ہاشمی کے ذریعے 27 ستمبر کو وارنٹ واپس لینے کی درخواست دائر کی۔ سی جے ایم بھولے رام نے انہیں جیل بھیج دیا۔ 28 ستمبر کو منان نے اپنے جرم کا اعتراف کرنے کی درخواست کورٹ میں دی۔ سی جے ایم نے انہیں چار دن کی سزا سناکر جیل بھیج دیا۔
یہ بھی پڑھیں : Muslim family Making effigies of Ravana متھرا کا یہ مسلم خاندان 4 نسلوں سے راون کے پتلے بنا رہا ہے