ETV Bharat / state

بارہ بنکی: جعل سازی کرنے والا شخص گرفتار

بریلی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے، جو خود کو مختلف رکن پارلیمان کا پرسنل سیکریٹری بتاکر لوگوں سے دھوکہ دہی کرتا تھا۔

جعل سازی کرنے والا شخص گرفتار
جعل سازی کرنے والا شخص گرفتار
author img

By

Published : Nov 1, 2021, 5:38 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں پولیس نے جعل سازی کے معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ یہ شخص پیسے کمانے کے لالچ میں خود کو مختلف رکن پارلیمان کا پرسنل سیکریٹری بتاکر سرکاری افسران اور پولیس افسران پر دباؤ بناکر کام کرواتا تھا۔ لیکن اب بریلی پولیس نے اس جعل ساز کو گرفتار کرلیا ہے۔

بریلی اور اطراف کے اضلاع میں مرکزی وزیر، رکن پارلیمان اور دیگر سیاسی لیڈران کا پرسنل سیکریٹری بتاکر ایس ایس پی و دیگر افسران کو فون کرکے اپنا دبدبا بنانے کی کوشش کرتا تھا۔ پولیس نے اس شخص کی شناخت 33 سالہ نیریش ورما کے طور پر کی ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف تھانہ عزت نگر میں دھوکہ دہی، جعل سازی سمیت کئی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

جعل سازی کرنے والا شخص گرفتار

ملزم نیریش ورما کے پاس سے اترپردیش حکومت اور مرکزی حکومت کی نمبر پلیٹ فوالی لگژری گاڑی بھی برآمد کی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ملزم ایک انٹر کالج میں بطور کلرک مامور ہے۔

بریلی میں ایس ایس پی روہت سنگھ سجوان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بریلی کے پڑوسی ضلع بدایوں میں بلسی کے امبیاپور گاؤں کا رہائشی نیریش ورما پولیس افسران کو فون کر کام کرنے کا دباؤ بناتا تھا۔ یہ معاملہ تب روشنی میں آیا جب تھانہ عزت نگر علاقے میں رہنے والے لوٹن سنگھ کے متنازعہ پلاٹ کے معاملے میں پیروی کر رہے نیریش ورما نے مرکزی زرعی وزیر نریندر سنگھ تومر، بدایوں رکن پارلیمان سنگھ مترا اور اترپردیش حکومت کے وزیر مکٹ بہاری کے نام کو استعمال کرتے ہوئے ایس ایس پی کو فون کرتے ہوئے کہا کہ لوٹن سنگھ کے پلاٹ سے قبضہ ہٹوا دیں۔ اس شخص نے لوٹن سنگھ سے اس معاملے کو حل کرنے کے لیے20 لاکھ روپئے بھی لیے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں نیریش ورما پر تب شک ہوا جب یہ الگ الگ نمبر سے بار بار فون کر پولیس انچارج کو ہٹانے کی بات کر رہا تھا۔ جس پر فورا کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.