ETV Bharat / state

لکھنؤ: سڑک حادثہ میں تین افراد کی موت

اعظم گڑھ کے پاس کار اور ٹرک میں ٹکر ہو گئی۔ گاڑی میں موجود مدرسہ تنظیم المکاتب کے مولانا محمد علی محمدی اور دو طلبا کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ گاڑی کا ڈرائیور اور دوسرے لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

لکھنؤں: سڑک حادثہ میں مولانا اور طلبہ کی موت

author img

By

Published : May 19, 2020, 2:26 PM IST

ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے گولہ گنج علاقے میں مدرسہ کے ایک مولانا اور دو طلبا کی سڑک حادثے میں موقع پر ہی موت ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق 'گولہ گنج علاقے میں واقع شیعہ سماج کا معروف مدرسہ تنظیم المکاتب کے طلبا کار سے گھر جا رہے تھے۔ اعظم گڑھ کے اترولیہ کے پاس کار اور ٹرک کی ٹکر ہو گئی۔ گاڑی میں موجود مدرسہ کے مولانا محمد علی محمدی اور دو طلبا کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ گاڑی کا ڈرائیور اور دوسرے لوگ شدید طور پر زخمی ہیں۔'

زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال اعظم گڑھ میں داخل کرایا گیا ہے۔

مدرسہ کے سبھی طلبا ضلع مئو کے کوپال گنج کے باشندے تھے اور یہ لوگ لاک ڈاؤن کے بعد اپنے گھر واپس جارہے تھے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کا پنچنامہ کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ 'اس سے پہلے بھی اتر پردیش کے اوریہ ضلع میں سڑک حادثہ میں 24 مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.