ETV Bharat / state

میگسیسے ایوارڈ یافتہ سندیپ پانڈے نے کیا پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ - barabanki news

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی مورتی پر چھتری بنانے کے تنازع میں ایک شخص کی گرفتاری کے خلاف سماجی کارکن اور میگسیسے ایوارڈ یافتہ سندیپ پانڈے نے اتوار کی صبح گاؤں والوں کے ساتھ پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کر دیا۔

image
image
author img

By

Published : Nov 29, 2020, 2:33 PM IST

میگسیسے ایوارڈ یافتہ سندیپ پانڈے نے کہا ہے کہ گرفتار شخص کے خلاف ناجائز کارروائی کی گئی ہے اور اس کی گرفتاری کے دوران گھر کی عورتوں سے پولیس اور غیر سماجی عناصر نے بدسلوکی بھی کی ہے۔

یہ معاملہ ضلع بارہ بنکی کے اسینی گاؤں کے باہر نصب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی مورتی کا ہے۔

میگسیسے ایوارڈ یافتہ سندیپ پانڈے نے کیا پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ

گرفتار شخص پونواسی کی بیوی کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکرکی مورتی یہاں تقریباً 25 برسوں سے موجود ہے چونکہ غیر سماجی عناصر نے متعدد جگہوں پر بابا صاحب کی مورتی کو نقصان پہنچایا ہے اس لیے وہ لوگ مورتی کی حفاظت کے لیے مورتی کے اوپر چھتری بنوانا چاہ رہے تھے۔

پونواسی کہ بیوی کا الزام ہے کہ گاؤں کے پردھان نے دوسرے لوگوں کی شہہ پر یہاں چھتری بنانے کی مخالفت کی اور لیکھپال کے ذریعہ ان کے شوہر کے خلاف ایف آئی آر کرا دی۔

اس کی بعد سنیچر کی رات میں 11 بجے پولیس ان کے گھر آئی اور رات میں تقریبا ایک بجے اس کے شوہر کو پولیس تھانے لے گئی۔

الزام یہ بھی ہے کہ اس وقت پولیس کے ساتھ چند غیر سماجی عناصر بھی تھے جن کے ساتھ مل کر پولیس نے گھر کی خواتین کے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔

یہی وجہ ہے کہ متاثرہ خواتین سندیپ پانڈے کی قیادت میں پولیس اسٹیشن پہنچی اور انصاف کا مطالبہ کیا۔ وہیں اس معاملے میں پولیس نے گاؤں والوں اور سندیپ پانڈے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ان کی تمام پریشانیوں کا حل کر کے انھیں انصاف دلائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.