ETV Bharat / state

اسلامی واقعات اور سچی کہانیوں پر ویڈیو بنانے والی ننھی بچی - امروہہ کی خبریں

نمیرہ خالد کے ویڈیو بنانے کا مقصد نماز، قرآن اور اسلام کے ذریعے بچوں اور بڑوں کے درمیان محبت پیدا کرنا ہے

image
image
author img

By

Published : Dec 6, 2020, 12:36 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے علاقے لکرا میں رہنے والی نمیرہ خالد آج اسلامی واقعات اور سچی کہانیوں پر ویڈیو بنانے کے سبب مشہور ہو رہی ہیں۔

ننھی نمیرہ نے اسلامی اور دین کے عنوان پر متعدد ویڈیوز بنائے ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیا جس کی وجہ سے آج انہیں نہ صرف امروہہ بلکہ دور دراز کے علاقوں میں بھی جانا جاتا ہے اور ان کے اس کام کی بھی کافی تعریف کی جاتی ہے۔

نمیرہ خالد کی 50 سے زیادہ ویڈیوز اس وقت سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جا چکی ہیں۔

ننھی نمیرہ نے اسلامی اور دین کے عنوان پر متعدد ویڈیوز بنائے ہیں

نمیرہ خالد نے اس تعلق سے کہا کہ وہ اسلامی معاملہ پر ویڈیوز بنانا پسند کرتی ہیں اور ان کے ویڈیو بنانے کا مقصد نماز، قرآن اور اسلام کے ذریعے بچوں اور بڑوں کے درمیان محبت پیدا کرنا ہے۔

نمیرہ ایک ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں تاکہ وہ بے غریبوں کی خدمت کر سکے۔ نمیرہ مدرسہ بھی جاتی ہیں لیکن اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے دینی اور علمی تعلیم ابھی گھر میں ہی حاصل کر رہی ہیں۔

نمیرہ خالد کے والد محمد خالد نے بتایا کہ جب انہوں نے آس پاس کے بچوں کو موبائل پر وقت گزارتے دیکھا تو انہیں یہ محسوس ہوا کہ آج کی نسل دین سے دور ہورہی ہے۔

اس لیے انہوں نے بچوں کی اصلاح کی خاطر اپنی بیٹی کے ذریعہ اسلامی ویڈیوز بنانا شروع کیا جس میں حدیث اور اسلامی کہانیاں بیان کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی موضوعات پر بنائی گئی ان ویڈیوز کو بہت پسند کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.