پرتاپ گڑھ: ریاست اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج پنکج کمار شری واستوا کی عدالت نے جمعرات کو جنسی زیادتی کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے خاطی ثابت مجرم کو عمر قید و جرمانہ کی سزا سنائی ۔ عدالت نے مذکورہ مقدمہ کا تصفیہ دس روز میں کرتے ہوئے مجرم کو سزا دی ہے ۔ Life imprisonment to Rape Convict
استغاثہ کے بموجب مدعی مقدمہ نے تھانہ سٹی کوتوالی میں دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ وہ 10/ اگست 2022 کو مائکے تھانہ سٹی کوتوالی علاقے کے ایک گاوں میں آئی تھی ،12/اگست 2022 کی شام ساڑھے سات بجے اس کی چھ سال کی بیٹی اس کے بھائی کی بیٹی کے ساتھ دعوت میں گئی تھی ،واپسی میں راستہ میں ایک شخص اس کی بیٹی کو بہلا پھسلا کر کھیت میں لے گیا ،جب روتے ہوئے اس کی بھتیجی گھر پہنچی اور حالات سے آگاہ کیا تو ،تلاش شروع ہوئی تو ملزم کھیت میں لیٹا تھا ،اور لڑکی رو رہی تھی ۔
متاثرہ نے بتایا کہ ملزم نے اس کے ساتھ غلط حرکت کی۔ جس کے بعد اس نے شور مچایا جس پر لوگ وہاں پہنچے اور ملزم سے دریافت کیا تو اس نے اپنا نام بھوپیندر سنگھ ساکن کراوں تھانہ مئو آئمہ ضلع پریاگ راج بتایا ۔ لوگوں نے پکڑ کر اس کو پولیس کی حراست میں دیا ۔پولیس نے شکایت کی بنیاد پر کیس درج کر فرد جرم بھوپیندر سنگھ کے خلاف 12/ ستمبر کو عدالت میں داخل کیا ۔ 13,14,15,16 ستمبر 2022 کو گواہ پیش کیئے گئے ،20/ ستمبر 2022 کو بحث ،21/ ستمبر 2022 کو جرم ثابت ، اور 22/ ستمبر 2022 کو ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ۔
یہ بھی پڑھیں: Pratapgarh Wife Murder Case اہلیہ کے قتل کے مجرم شوہر کو عمرقید و جرمانہ
عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلاء کے استدلال سننے کے بعد شواہد کی بنیاد پر جرم ثابت ہونے پر مجرم بھوپیندر سنگھ کو عمر قید (تاحیات )و بیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ،اور جرمانہ کی رقم متاثرہ کو دینے کا حکم دیا ۔استغاثہ کی جانب سے پیروی اے ڈی جی سی دیویش چندر ترپاٹھی و اشوک کمار تیواری نے کی۔
یو این آئی