ایل آئی سی کے 65 برس مکمل ہونے پر ایل آئی سی کےملازمین نے جشن منایا۔ مزید ملک میں فیض آباد ڈیویژن کے اوّل آنے کا جشن بھی منایا گیا۔ ساتھ ہی بیمہ ہفتے کا افتتاح بھی کیا گیا۔ بیمہ ہفتے میں ایل آئی سی مختلف پروگرامز کرے گا۔ اس موقع پر ایل آئی سی بارہ بنکی کے منیجر آنند شرما نے اپنے ملازمین سے کووڈ-19 کے باعث ایل آئی سی کی مزید تشہیر کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے بتایا کہ ایل آئی سی کے 65 برس مکمل ہونے پر بیمہ ہفتے کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس میں مختلف پروگرامز ساتوں دن کیے جائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وبا کے اس دور میں بیمہ ضرور کرائیں۔ انہوں نے بتایا کہ امسال کووڈ-19 سے انتقال ہوئے 50 افراد کے اہل خانہ کو بیمے کی رقم ادا کی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے تمام ملازمین سے کووڈ-19 کے باعث ایل آئی سی کی مزید تشہیر کی اپیل کی۔