مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ہاپوڑ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے وکلاء کے اوپر کیے گئے لاٹھی چارج کے خلاف بار کونسل آف اترپردیش کی کول پر مظفر نگر ضلع کی سول بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی قیادت میں وکلاء نے زبردست مظاہرہ کیا۔
سینکڑوں وکلا نے احتجاج کے دوران نا کہ بندی کردی اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ڈی جی پی اتر پردیش اور چیف سیکرٹری کے پتلے کو نذر آتش کیا۔اس سے آمدورفت جزوی طور پر متاثر رہی۔
ذرائع کے مطابق مظفر نگر کے ہاپوڈ میں گزشتہ 29 اگست کو ہوئے وکلا کے اوپر پولیس کے لاٹھی چارج کے خلاف بار کونسل اف اتر پردیش کی کال وکلا پیر سے تین روزہ ہڑتال پر ہیں۔ ہڑتال کے دوسرے دن مظفر نگر کے وکلا نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کر پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے قصوروار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈی جی پی اتر پردیش اور چیف سیکرٹری اتر پردیش کے پتلے کو نذر آٓتش کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:AMU Students Support Dharna اے ایم یو طلبہ نے دھرنے پر بیٹھے اساتذہ کی حمایت کی
ناراض وکلا کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جا رہا ہے اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔دوسروں کو انصاف دینے والے آج انصاف کے لیے ہی احتجاج کے لئے مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس لاٹھی چارج میں ملوس ملزمان کے خلاف جب تک کوئی کاروائی نہیں کی جاتی تب تک ہم ایسے ہی زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے رہیں گے۔