ETV Bharat / state

Law Student Allegedly Raped ایل ایل بی میں داخلہ کے نام پر اسسٹنٹ کمشنر کی لڑکی کے ساتھ زیادتی

وئیڈا کے سیکٹر 24 کوتوالی علاقے میں ایک طالبہ نے دہلی میں پراویڈنٹ فنڈ ڈپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر کام کرنے والے شخص کے خلاف عصمت دری کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ Law Student Allegedly Raped

ایل ایل بی میں داخلہ کے نام پر اسسٹنٹ کمیشنر کی لڑکی کے ساتھ زیادتی

author img

By

Published : Jan 14, 2023, 5:09 PM IST

ایل ایل بی میں داخلہ کے نام پر اسسٹنٹ کمیشنر کی لڑکی کے ساتھ زیادتی

نوئیڈا:ریاست اترپردیش کے نوئیڈا کے سیکٹر 24 کوتوالی علاقے میں ایک طالبہ نے دہلی میں پراویڈنٹ فنڈ ڈپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر کام کرنے والے شخص کے خلاف عصمت دری کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اسے جیل بھیج دیا۔

نوئیڈا کے سیکٹر 24 کوتوالی کی پولیس کو دی گئی شکایت میں غازی آباد کی طالبہ نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل وہ مہیش سنگھ نامی ایک شخص کے رابطے میں آئی تھی۔اس شخص نے اسے دھوکہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ اس شخص نے یقین دلایا کہ وہ اسے دہلی کے ایک نامور کالج میں گریجویشن میں داخلہ دلوائے گا۔اس کے لئے اسے ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

لڑکی کا مزید کہنا ہے کہ مہیش سنگھ نے لڑکی کو سیکٹر 12 کے ایک گھر میں بلایا اور غلط کام کر کے فرار ہو گیا۔ اس جگہ پر کئی ڈیلر کے دفاتر ہیں۔ کوتوالی پولیس نے شکایت کے چھ گھنٹوں بعد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم دہلی کے روزنامہ جنیو اپارٹمنٹ وسندھرا انکلیو میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Lawyers On Strike In Noida پاور آف اٹارنی پر پابندی کے خلاف وکلاء کا احتجاج

ایڈیشنل ڈی سی پی آشوتوش دویدی نے بتایا کہ لڑکی کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ساتھ ہیں جن لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر کا تعاون کیا ان سے بھی پولیس تفتیش کر رہی ہے۔پولیس کا خیال ہے کی مزید لوگ اس میں ملوث ہیں۔پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔اس معاملے میں مزید معلومات مل سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.