ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیور سٹی کی لاء فیکلٹی کی موٹ کورٹ ٹیم میں آئی ایم ٹی نیشنل موٹ کورٹ (نوئیڈا) مقابلے میں فیکلٹی کا نام روشن کیا اور تیسرے بیسٹ میموریل اور ایکسیلینٹ ٹیم کا خطاب حاصل کیا۔
اس موٹ کورٹ مقابلے میں ملک کی 78 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔
فیکلٹی کے ڈین پروفیسر شکیل صمدانی نے ٹیم میں شامل اکشیکا سکسینہ، سومیا گویل اورثیجل شیکھر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محنت کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ اور اگر انہوں نے زندگی میں اس اصول کو اپنا لیا تو کامیابی ان کے قدم چومے گی۔
انہوں نے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اس طرح کے مقابلوں میں حصہ لیتے رہنے کی تلقین کی۔