ضلع جے بی نگر نوئیڈامیں غیر قانونی شراب کی فروخت پر روک لگانے کے لئے مسلسل مہم جاری ہے ۔ان شراب کی دکانوں پر خاص توجہ دی جارہی ہے جو دکان کی آڑ میں غیر قانونی شراب فروخت کرنے میں ملوث ہیں۔اس ضمن میں ایکسائز انسپکٹر پی سی دکشت نے بیئر شاپ جگن پور گریٹر نوئیڈا کا معائنہ کیا۔
معائنہ کے دوران دکان میں رکھے ہوئے بیئر کے اسٹاک میں چند غیر قانونی ایمپورٹیڈ شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں ۔جس کے بعد ضلع کے دیگر ایکسائز انسپکٹرز کو موقع پر بلایا گیا اور دکان کے قریبی کمروں کی تلاشی لی گئی ۔جہاں مختلف برانڈ کی مجموعی طور پر 142 ایمپورٹیڈ شراب کے پیٹی یعنی 3408 شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی۔
دکان پر موجود شراب بیچنے والے بھرت سنگھ ولد پرتھوی سنگھ کو گرفتار کر کے لائیسنس دہندہ سنیل کمار کے خلاف ایکسائز ایکٹ اور آئی آئی ٹی کی مختلف دفعات کے تحت پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرایا گیا۔ شراب کو قبضہ میں لے کر دکان کو سیل کرکے لائسنس کی منسوخی کی کارروائی کی جا رہی ہے۔