ETV Bharat / state

اینٹ بھٹہ مزدوروں کو ٹرین سے بہار بھیجنے کی تیاری

اترپردیش کے اوریا میں اینٹ بھٹہ پر کام کرنے والے مزدوروں کو ٹرین سے بہار بھیجنے کی تیاری ہے۔ جس کے لیے بھٹہ ایسو سی ایشن ریلوے میں سات لاکھ روپے بطور کرایہ جمع کرائے گا۔

labourers will sent through special train to bihar who are stuck in auraiya
اینٹ بھٹہ مزدوروں کو ٹرین سے بہار بھیجنے کی تیاری
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 1:53 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے درمیان مزدوروں کی نقل مکانی کافی پریشان کن ہے۔ حکومت نے مزدوروں کو بھیجنے کے لیے خصوصی ٹرینیں بھی چلائیں، لیکن ابھی بھی کچھ مزدور مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں۔

اترپردیش کے اوریا میں پھنسے مزدوروں کو ٹرین سے بہار بھیجنے کی تیاری ہے۔ یہ مزدور اوریا میں اینٹ بھٹہ پر کام کرتے ہیں جس کے لیے بھٹہ ایسو سی ایشن کے صدر نے آج پھپھوند ریلوے اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کی۔

اینٹ بھٹہ مزدوروں کو ٹرین سے بہار بھیجنے کی تیاری

ملاقات کے دوران اوریا ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ ایم پی سنگھ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس کملیش دکشت موجود رہے۔ ریلوے سپرنٹنڈنٹ ارجن سنگھ نے بھٹہ ایسو سی ایشن کے صدر رویندر سنگھ سے کہا کہ شرائط اور تاریخ طے کرکے کرایہ کے طور پر جمع کروانے والی رقم کو فوری طور پر جمع کروائیں۔

اس ملاقات کے بعد ضلع بھر میں اینٹ بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو ان کے گھر بھیجنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ آئندہ 12 جون کو شام کے وقت پھپھوند ریلوے اسٹیشن سے بہار جانے والے 2700 مزدوروں کی فہرست تیار کر آج شام ریلوے سپرنٹنڈنٹ کو سونپ دی جائے گی۔ جس کا کرایہ سات لاکھ روپے ریلوے میں جمع کیا جائےگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.