ETV Bharat / state

مئو: مزدور کی ٹرین کی زد میں آنے سے موت - آبائی وطن واپس

مئو ضلع کے گودھنا موضع کے باشندے رام آشرے یادو کی ٹرین کی زد میں آنے سے موت ہو گئی ہے، لیکن ان کی موت کے کئی روز کے بعد بھی اب تک کوئی سرکاری افسر ان کے اہل خانہ سے ملا نہیں ہے۔

مزدور کی ٹرین کی زد میں آنے سے موت
مزدور کی ٹرین کی زد میں آنے سے موت
author img

By

Published : May 11, 2020, 4:04 PM IST

ریاست اترپردیش کے مئو ضلع کے گودھنا موضع کے باشندے راماشرے یادو گجرات کے راجکوٹ ضلع میں ایک اسٹیل فیکٹری میں مزدوری کرتے تھے۔

دیکھیں ویڈیو

لاک ڈاؤن کا اعلان ہوتے ہی فیکٹری بند ہو گئی اور تمام مزدور بے روزگار ہو گئے۔ راماشرے نے لاک ڈاؤن کے پہلے اور دوسرے مرحلے تک تو برداشت کیا، لیکن تیسرے مرحلے میں راماشرے کا صبر جواب دے گیا۔ وہ کسی بھی صورت میں اپنے آبائی وطن واپس جانا چاہتے تھے۔

راماشرے یادو کی ٹرین کی زد میں آنے سے موت

راجکوٹ اسٹیشن پہنچنے سے پہلے ہی کسی ٹرین کی زد میں آکر راماشرے کی موت ہوگئی۔ راماشرے کے گھر مئو ضلع کے گودھنا موضع میں خبر پہنچتے ہی پورا خاندان غم میں ڈوب گیا۔

راماشرے کی بیوی، ماں اور دونوں بچے اس صدمے سے نڈھال ہو گئے ہیں۔ مالی طور پر معذور راماشرے کے بیوی بچے بے حد بوسیدہ مکان میں رہائش پذیر ہیں۔

اس حادثہ کو کئی روز گزرنے کے باوجود کوئی سرکاری افسر اس غریب خاندان کا غم بانٹنے نہیں آیا ہے۔

گودھنا موضع کے پردھان کا کہنا ہے کہ وہ راماشرے کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ مئو شہر سے تقریباً 35 کلومیٹر کی مسافت پر واقع گودھنا موضع میں کوئی پکی سڑک نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.