ETV Bharat / state

سوشل میڈیا پر پورے جوش و خروش سے منایا گیا عالمی یوم مزدور

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن کے درمیان عالمی یوم مزدور سوشل میڈیا پر پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

labour day was celebrated with great enthusiasm on social media
سوشل میڈیا پر پورے جوش و خروش سے منایا گیا یوم مزدور
author img

By

Published : May 1, 2020, 10:44 PM IST

ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مزدوروں کے تحمل کی تعریف کرتے ہوئے ان کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وہیں اپوزیشن نے مزدورں اور محنت کشوں کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے مفادات کے تحفظ کی پیروی کی۔

labour day was celebrated with great enthusiasm on social media
ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ
اس موقع پر سرکاری ملازمین اور پنشن یافتہ افراد کے بھتوں میں تخفیف کے خلاف متعدد تنظموں نے اپنا احتجاج بھی درج کرایا۔مسٹر یوگی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ میرے مہاجر مزدور بہنوں بھائیوں سنسار کی سبھی آفات آپ کے تحمل کے سامنے سر نگوں ہیں۔ آج دوبارہ کورونا وائرس کی ہار آپ کے تحمل پر منحصر ہے۔ آپ سبھی سے اپیل ہے کہ قطعی مایوس اور پریشان نہ ہوں۔ جہاں ہیں وہیں رہیں۔ جلد ہی آپ تمام کی محفوظ واپسی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘دنیا کی پوری شان وشوکت مزدوروں اور محنت کشوں کے ناقابل برداشت محنت کا نتیجہ ہے۔ یوم مزدور ہمارے مزدور سماج کے احترام کا دن ہے۔ آئیں اس موقع پر ہم سب اپنے مزدورں کے مفاد کےتحفظ کا عزم کریں’۔

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو
ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ اس برس کورونا وائرس میں ایک الگ طرح کا 'یوم مزدور' ہے۔ ملک کے کئی ریاستوں میں مزدور گھروں سے دور بنا کام اور پیسے کے پریشان ہیں۔ اس وجہ سے اس برس اس دن کسی مبارک بادی دینے کا موقع تو نہیں ہے لیکن مزدور اپنوں کے پاس گھر بحفاظت گھر پہنچ پائیں یہ آرزو تو ہم کر ہی سکتے ہیں’۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.