لکھنؤ: اس موقعے پر اتر پردیش کے سابق نگراں وزیراعلی عمار رضوی نے کہا کہ کافی عرصہ سے کیفی اکیڈمی نے کیفی اعظمی کی حیات و خدمات پر بے شمار کام کیے ہیں لیکن میری گزارش ہے یہاں پر ایک ریسرچ سینٹر قائم کیا جائے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہو اور کیفی اعظمی کی حیات و خدمات کے متعدد پہلوؤں پر ریسرچ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں پر ایک خوبصورت لائبریری بنائی جارہی ہے۔ اس کا بھی ایک اپنا الگ مقام ہے تاہم ریسرچ سنٹر انفرادی شناخت کا حامل ہوگا۔ جب میں اتر پردیش کا وزیر تعلیم تھا۔ اس وقت کیفی اعظمی سے میری پہلی ملاقات ہوئی تھی۔ انہوں نے مجھ سے کہا تھا کہ ہمارے گاؤں مجواں میں پرائمری اسکول ہے جس کی تعمیر اور انتظامات کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے تعلق سے میں نے کیفی کی مدد کیا تھا۔ اسی دور سے مسلسل رابطے اور ملاقاتوں کا دور جاری رہا۔
ان کا کہنا ہے کہ کیفی اعظمی نے جب اپنے گاؤں کے اسکول کا ذکر کیا وہ اس وقت مجھے احساس ہوا تعلیم سے کتنا لگاؤ ہے۔ وہ عوام کو تعلیم یافتہ بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ہمارے اندر ایک جذبہ پیدا ہوا کہ اپنے علاقے میں اسکول کالج تعمیر کروں تاکہ خواندگی کی شرح میں اضافہ ہو اور اسی عزم کے ساتھ ہم نے محمود آباد میں پولیٹیکل ، انٹر کالج اور ڈگری کالج تعمیر کرائے آئے جس میں آج ہزاروں کی تعداد میں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Aligarh Muslim University سپریم کورٹ اور بھارتی آئین کے ارتقاء پر جسٹس کرشن مراری کا اے ایم یو میں خطاب
پروفیسر شارب ردولوی نے کہا کہ کیفی اعظمی کی شاعری مزدور کسان کی پریشانیاں، ظلم و زیادتی کے خلاف آواز بلند ہوتے دکھائی دیتی ہے انہوں نے کہا کہ اردو کے حوالے سے جب بھی شعر و شاعری کی بات ہوتی تھی تو سب سے پہلے ذہن میں غزل آتا تھا لیکن کیفی صاحب نے غزل کے علاوہ نظمیں خوب لکھی ہیں۔ان نظموں میں انقلابی آواز بلند کی ہے ان کی نظم رام کا دوسرا بنواس پڑھیں گے تو یہ احساس ہو گا کہ کس قدر بابری مسجد کے انہدام کے بعد انہیں افسوس ہوا اور رام کے دوسرے بنواس کو لکھا ہے۔