ETV Bharat / state

رامپور: سرکاری کالونی غنڈوں کی آماجگاہ - کاشی رام کالونی

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع سرکاری کاشی رام کالونی میں غنڈوں اور جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن گئی ہے، جرائم پیشہ افراد علاقے کی خواتین اور سیدھے سادے لوگوں پریشان کرتے رہتے ہیں اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

رامپور: سرکاری کالونی بنی غنڈوں کی آماجگاہ
author img

By

Published : May 16, 2019, 6:06 PM IST

سنہ2007 میں جب بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی جب ریاست کی وزیراعلی منتخب کی گئی تو انہوں نے پوری ریاست میں غریبوں اور بے گھر افراد کی رہائش کے لئے کاشی رام کالونیوں کی تعمیر کرائی تھی۔

رامپور: سرکاری کالونی بنی غنڈوں کی آماجگاہ

رامپور میں بھی شہری آبادی سے دو کلومیٹر کی دوری پر واقع پہاڑی گیٹ پر کاشی رام کالونی بناکر رامپور کے سیکڑوں بے گھر افراد کو گھر مختص کیے گئے تھے۔

لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ہی غیر سماجی عناصر اور جواری شرابی لوگوں نے اس کالونی کو اپنا اڈہ بنالیا۔ اس کے بعد ان لوگوں نے خواتین اور امن پسند لوگوں کو اپنا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
اس تعلق سے ایک متاثرہ خاتون نے ای ٹی وی بھارت سے اپنی تکلیف بتاتے ہوئے کہا وہ کاشی رام کالونی میں تقریباً 10 سال سے رہائش پذیر ہیں اور وہ شوہر اور بچے نہیں ہونے کی وجہ سے تنہا رہتی ہے اور وہاں رہنے والے شرارتی عناصر اس کو کافی تنگ کرتے رہتے ہیں ساتھ ہی کئی بار اس کی نقدی وغیرہ بھی لوٹ کر لے گئے ہیں۔

متاثرہ خاتون کا مزید کہنا ہے کہ اس نے کئی مرتبہ نزدیکی پولیس اسٹیشن میں شکایت کی لیکن پولیس نے اس کی کبھی کوئی مدد نہیں کی۔ پولیس پر الزام لگاتے ہوئے خاتون نے کہا کہ پولیس ان شرارتی عناصر سے ملی ہوئی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے حکومت ان کے لیے یہاں ایک پولیس چوکی قائم کردے تاکہ پولیس کی موجودگی میں شرارتی عناصر شرارت کرنے سے ڈریں۔

Intro:ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع کاشی رام کالونی بنی غنڈے موالیوں اور جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ۔ خواتین اور سیدھے سادے لوگوں کو کرتے ہیں پریشان۔ جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر لوٹتے نقدی و سامان۔ ایک عام انسان کا اس کالونی میں زندگی گزارنا ہوا مشکل۔

Body:وی او۔۱
سن 2007 میں جب بہوجن سماج پارٹی سپریموں مایاوتی اترپردیش کی وزیر آعلیٰ بنیں تو انہوں نے پوری ریاست میں غریبوں اور بے گھر افراد کی رہائش کے لئے کاشی رام کالونیوں کی تعمیر کرائی تھی۔ رامپور میں بھی شہری آبادی سے دو کلومیٹر کی دوری پر واقع پہاڑی گیٹ پر کاشی رام کالونی بناکر رامپور کے سیکڑوں بے گھر افراد کو گھر الاٹ کئے گھے تھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ہی اس کالونی میں غیر سماجی عناصر اور جواری شرابی جیسے لوگون نے بھی اپنا جماوڑا شروع کر دیا۔ اس کے بعد ان لوگوں نے خواتین اور امن پسند لوگوں کو اپنا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ایک ایسا ہی معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک عمر رسیدہ اور بے سہارا خاتون نازیہ اپنی شکایت لیکر پہنچی ایس پی آفس۔ اس وقت ان کی ایس پی سے تو ملاقات نہیں ہو سکی لیکن ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنے اوپر ہونے والے مظالم کی داستاں کہہ ڈالی۔ اس نے کہا کہ وہ کاشی رام کالونی میں تقریباً 10 سال سے رہ رہی ہیں۔ وہ شوہر اور بچے نہیں ہونے کی وجہ سے بالکل تنہا رہ رہتی ہے۔ وہاں رہنے والے شرارتی عناصر اس کو کافی تنگ کرتے ہیں اس پر پھبتیاں کستے ہیں۔ گھر کے آگے کوڑا ڈال جاتے ہیں ساتھ ہی کئی بار اس کی نقدی وغیرہ بھی لوٹ کر لے گئے ہیں۔ جس کی شکایت اس نے کئی مرتبہ نزدیکی پولیس اسٹیشن میں کی لیکن اس کا کہنا ہے کہ پولیس اس کی کبھی کوئی مدد نہیں کی۔ پولیس پر اس نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس ان شرارتی عناصر سے ملی ہوئی ہے۔
بائٹ: نازیہ ، متاثرہ خاتون
وی او۔۲
روز مرہ کے لڑائی جھگڑے بھی یہاں عام بات ہے۔ بات بات پر اس قسم کے افراد جھگڑے پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔
بائٹ: پپو، مقامی باشندہ
وی او۔۳
وہیں اس کالونی میں رہنے والے محمد شاہویز کا کہنا ہے کہ اگر سرکا ہمارے لئے کچھ کرنا چاہتی ہے تو بس اتنا کردے کہ یہاں ایک پولیس چوکی قائم کرا دے۔ جس سے پولیس کی موجودگی میں شرارتی عناصر شرارت کرنے سے ڈریں۔
بائٹ: محمد شاہویز۔ مقامی باشندہ

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.