ETV Bharat / state

وکاس دوبے کا انکاؤنٹر: پولیس کے اعلیٰ افسران کیا کہتے ہیں؟ - ولیس کی ایک گاڑی راستے میں اچانک پلٹ گئی

آئی جی کانپور موہت اگروال نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس سڑک حادثے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے اور اس دوران انکاونٹر میں وکاس دوبے کو ہلاک کیا گیا۔

وکاس دوبے کا انکاؤنٹر: پولیس کے اعلیٰ افسران کیا کہتے ہیں

author img

By

Published : Jul 10, 2020, 9:55 AM IST

کانپور میں آٹھ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے سلسلے میں گرفتار شدہ گینگسٹر وکاس دوبے کو جمعہ کی صبح پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک کیا گیا۔

وکاس دوبے کا انکاؤنٹر: پولیس کے اعلیٰ افسران کیا کہتے ہیں

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مدھیہ پردیش سے ریاست واپس جانے والی اترپردیش پولیس کی ایک گاڑی صبح شاہراہ پر چانک پلٹ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران وکاس دوبے ایس ٹی ایف کے ایک افسر کی پستول چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی جس کے بعد انکاؤںٹر شروع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

وکاس دوبے انکاؤنٹر میں ہلاک

کانپور زون کے اے ڈی جی جئے ناراین سنگھ نے کہا کہ' پولیس کی ایک گاڑی راستے میں اچانک پلٹ گئی اور وکاس دوبے نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اہلکار سے پستول چھینے کی کوشش کی جس دوران تصادم شروع ہوگیا۔ اس تصادم میں وکاس دوبے شدید طور پر زخمی ہوگیا اور اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔'

واضح رہے کہ ایس ٹی ایف وکاس دوبے کو مدھیہ پردیش کے اجین سے لے کر آرہی تھی کہ اسی دوران کانپور میں ایس ٹی ایف کی گاڑی پلٹ گئی جس کے بعد وکاس دوبے پولیس اہلکار کا اسلحہ لے کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ تصادم میں اسے ہلاک کردیا گیا۔

بتادیں کہ گزشتہ روز وکاس دوبے کو مدھیہ پردیش کے اجین کے مہاکال مندر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اترپردیش کی ایس ٹی ایف اسے اجین سے لے کر کانپور آ رہی تھی کہ یہ حادثہ رونما ہوا اور وکاس دوبے انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.