کانپور: اترپردیش کے کانپور شہر کے رائے پوروا کے ساڑی تاجر منیش کنوجیا کے بیٹے کشاگرا کا اومپوروا فضل گنج کے رہنے والے پربھات شکلا، اس کی منگیتر رچیتا اور اس کے دوست شیوا گپتا پر قتل کرنے کا الزام ہے۔ اس میں اہم ملزم پربھات شکلا کو بتایا جارہا ہے، جس نے اس جرم کو انجام دیا۔ اطلاعات کے مطابق تینوں ملزمان گزشتہ تین دنوں سے قتل کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اس کے بعد مناسب موقع دیکھتے ہوئے انہوں نے قتل کر دیا۔ اتنا ہی نہیں ان ملزموں نے معاملے کو اغوا کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ اسی منصوبے کے تحت کشاگرا کے گھر پر تاوان کا نوٹ بھی چھوڑا گیا۔ جس پر اللہ ہو اکبر لکھا تھا۔ ان ملزموں کی کوشش تھی کہ اس نعرہ کی بنا پر شک کی سوئی ایک مخصوص طبقہ کی جانب جائے گی لیکن پولیس نے معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے قتل کا انکشاف کر دیا جس سے ان کے ارادوں پر پانی پھر گیا۔
وہ نوٹ جو پولیس نے کشاگرہ کے گھر سے برآمد کیا تھاپر لکھا تھا ’’میں نہیں چاہتا کہ تمہارا تہوار برباد ہو، تم پیسے میرے ہاتھ میں رکھ دو اور ایک گھنٹے میں لڑکا تمہارے پاس ہو جائے گا، ہم تمہیں کل فون کریں گے‘‘ اللہ اکبر۔ لڑکے کی گاڑی اور موبائل آپ کے گھر کے پاس سٹی کلب کے سامنے پڑی ہے۔ میں تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔ میں تمہیں بار بار کہہ رہا ہوں، گھبراؤ نہیں۔ اللہ پر بھروسہ رکھو۔
ملزم تین دنوں سے تاجر کے بیٹے کا پیچھا کر رہے تھے
ڈی سی پی سینٹرل پرمود کمار نے بتایا کہ کشاگرا ٹیوشن پڑھنے کے لیے شام 4 بجے اپنے گھر سے نکلا کرتا تھا۔ پربھات اور شیوا گزشتہ 3 دنوں سے کشاگرا کی پیچھا کر رہے تھے۔ اس کی ہر سرگرمی پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ جب کشاگرا پیر کو گھر سے نکلا، تو پربھات آچاریہ نگر میں واقع اپنے گھر سے تھوڑی دور جریب چوکی پہنچا اور کشاگرا کو کہاکہ گاڑی پر بیٹھ جاؤ، آج اپنی کوچنگ چھوڑ دو۔
پربھات کشاگرا کو کافی پلانے کے بہانے اپنے گھر لے گیا
دراصل کشاگرا پربھات کو رچیتا کی وجہ سے جانتا تھا، کیونکہ ایک سال پہلے جب رچیتا کشاگرا کو پڑھانے اس کے گھر جاتی تھی تو پربھات اسے ڈراپ کرتا تھا۔ اعتماد حاصل کرنے کے بعد، جب کشاگرا پربھات کے ساتھ بیٹھا، تو وہ اسے اپنے اومپوروا والے گھر لے گیا۔ پربھات نے راستے میں کشاگرا سے کہا تھاکہ چلو ہم آپ کو کافی بنا کر پلاتے ہیں۔ اس کے بعد پربھات اسے اپنے گھر کے اندر لے گیا اور گھر کے کمرے میں پہنچتے ہی اس نے کشاگرا کو بے ہوش کر دیا۔ پھر گلا دبا کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد پربھات نے یہ بات رچیتا اور شیو کو بتائی۔
شیو نے پتھر پھینکا، پھر خط لکھا
کشاگرا کا شام سات بجے سے پہلے قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد رات تقریباً 8 بجے شیوا اسکوٹر پر کشاگرا کے گھر پہنچا۔ وہاں کی پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے اس نے کشاگرا کے اپارٹمنٹ ہاؤس پر نیچے سے پتھر پھینکا۔ تمام ملزمان کا خیال تھا کہ اہل خانہ اسے اغوا سمجھ کر انہیں بھاری رقم دیں گے۔ کیونکہ رچیتا نے پربھات اور شیو کو بتایا تھا کہ کشاگرا کے گھر والے بہت پیسے والے ہیں۔ جب شیوا واپس آیا تو پولیس حرکت میں آگئی۔ اس دوران ملزمان نے لاش کو کہیں دور پھینکنے کا منصوبہ بھی بنایا تھا۔
رچیتا چھوٹے بھائی آدتیہ کو بھی پڑھاتی تھی
کشاگرا کی ٹیوشن ٹیچر اور ملزم رچیتا پچھلے ایک سال سے اس کے بھائی آدتیہ کو پڑھاتی تھی۔ اس وجہ سے رچیتا کو بھی کشاگرا کے گھر آنا جانا ہوا۔ مرکزی ملزم پربھات نے پولیس کو بتایا کہ اسے معلوم ہوا تھا کہ کشاگرا اور رچیتا کے درمیان افیئر تھا۔ جبکہ کشاگرا کی عمر 17 سال اور رچیتا کی عمر 21 سال ہے۔ کشاگرا کو قتل کرنے کے بعد مرکزی ملزم پربھات نے اپنا موبائل فون جریب چوکی پر واقع ریلوے کراسنگ پر پھینک دیا تھا تاکہ پولیس کو اس پر شک نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں:
رچیتا پربھات کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہتی تھی
پولس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رچیتا کئی سالوں سے پربھات کے ساتھ اومپوروا میں رلیشن شپ میں رہتی تھی۔ رچیتا دو مرتبہ حاملہ بھی ہوئی تھیں، لیکن اس کے حمل کو اسقاط کرا دیا گیا تھا۔ پربھات نے بی ایس سی کی تعلیم حاصل کی ہے، وہ لونگ اور الائچی بیچتا تھا۔ پربھات کے والد سنیل شکلا ہوم گارڈ ہیں۔ پربھات کا دوست شیوا ایک سرکاری اسپتال کی کینٹین میں کام کرتا ہے۔