کانپور: عشق و عاشقی کی کہانیاں آپ نے تو بہت سنی ہوں گی لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی کہانی کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو آپ کو حیران کر دے گی۔ شہر کانپور میں ایک شخص کو بیٹے کی معشوقہ سے عشق ہوگیا اور ان دنوں کے درمیان محبت اتنی گہری ہوگئی ہے کہ بیٹے کی معشوقہ، عاشق کے باپ کے ساتھ ہی فرار ہوگئی۔ تیرہ ماہ تک فرار رہنے کے بعد پولیس نے بالآخر دنوں کو دہلی سے گرفتار کیا ہے۔ چکری پولیس نے اس سلسلے میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
مذکورہ معاملہ کانپور کے چکری تھانہ علاقہ کا ہے۔ یہاں اوریا کے کنچوسی گاؤں سے تعلق رکھنے والے کملیش اپنے بیٹے کے ساتھ مستری کا کام کرنے آیا تھا۔ کملیش کو شہر میں رام دیوی کے علاقے میں مکان بنانے کا کام ملا۔ جہاں وہ گذشتہ برس اپنے بیٹے کے ساتھ آیا تھا۔ اس دوران کملیش کے بیٹے کو زمیندار کی بیٹی سے پیار ہو گیا۔ دونوں چپکے چپکے باتیں کرنے لگے۔ دونوں کے درمیان محبت پھولنے ہی والی تھی کہ باپ کملیش کو بھی بیٹے کی معشوقہ سے پیار ہو گیا۔ کملیش نے میٹھی میٹھی باتوں سے بیٹے کی معشوقہ کو اپنی محبت کے جال میں پھنسانے کی کوشش شروع کر دی۔ اس دوران دونوں کے درمیان قربتیں بڑھ گئیں اور بالآخر کملیش 13 ماہ قبل بیٹے کی معشوقہ کے ساتھ فرار ہوگیا۔
کملیش کے بیٹے کی معشوقہ سے فرار ہونے کی خبر علاقے میں موضوع بحث بن گئی۔ مارچ 2022 میں لڑکی کے اہل خانہ نے چکری تھانے میں اس سلسلے میں مقدمہ درج کرایا۔ چکری پولیس نے دونوں کو منگل کی رات دہلی سے گرفتار کیا۔ اس پورے معاملے کے بارے میں چکری کے ایس ایچ او رتنیش سنگھ نے بتایا کہ بیٹے کو کہیں سے اپنے والد کے بارے میں پتہ چل گیا تھا، لیکن شرم کی وجہ سے وہ اپنی بات کسی کو نہیں بتا پایا۔ اسی درمیان ایک دن باپ کملیش نے بیٹے کو فون کیا تو انہوں نے باپ کا موبائل نمبر لڑکی کے رشتہ داروں کو دے دیا۔ نگرانی کی بنیاد پر چکری پولیس کی ٹیم نے باپ اور لڑکی کو دہلی سے بازیاب کر لیا۔ اب پولیس نے کملیش کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ساتھ ہی بچی کا میڈیکل بھی کیا جا رہا ہے۔ پولیس اس پورے معاملے میں ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: