ایس ایس پی سہارنپور ڈاکٹر ایس چننپا نے صحافیوں کو بتایاکہ گزشتہ دنوں مذکورہ فیکٹری سے گرفتار کئے گئے چوروں نے چوری کی واردات کو انجام دیا تھا، جن کی تلاش کے لیے پولیس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ آج جنک پوری پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی، پولیس نے پانچ چوروں کو چوری کے سامان کے ساتھ گرفتار کیا ہے، جب کہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے، ان کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے چور شاطر چور ہیں، اس سے قبل بھی وہ چوری کی وارداتوں کو انجام دے چکے ہیں۔
انہو ں نے بتایاکہ گرفتار کئے گئے چوروں کے پاس سے چوری کا سامان اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ جلد ہی فرار چوروں کو بھی گرفتار کرلیاجائے گا۔