ریاست اتر پردیش کے مئو ضلع کے گھوسی قصبہ میں 29 صفر کے موقع پر ماتم و عماری جلوس کا انعقاد کیا گیا۔ بڑاگاؤں امام چوک سے برآمد ہوا جلوس صدر امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔ ماتمی جلوس کے دوران انجمن سجادیہ نے نوحہ خوانی پیش کی۔ انجمن معصومیہ و دیگر انجمنیں ماتمی جلوس میں شامل رہیں۔
جلوس کے دوران گھوڑے اور اونٹ پر کربلا کے غمناک واقعے کی شبہہ پیش کی گئی۔ جلوس عماری میں خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جلوس میں نظم و نسق کو بہتر انداز میں انجام دینے کے لئے پولس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی تھی۔
پولس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران جلوس عماری کے دوران موقع پر موجود رہے۔
وہیں اس موقع پر منعقدہ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مولانا مظاہر حسین نے کہا کہ نواسے رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے آج ہی کے روز مدینہ منورہ سے کربلا کا سفر شروع کیا تھا۔ 29 صفر سنہ ساٹھ ہجری کو حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے قافلے نے انسانیت کی بقا اور تحفظ کے لئے اپنی عظیم قربانی پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: سر شاہ سلیمان انگریزی دور کے پہلے مسلم اور کم عمر چیف جسٹس تھے
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ظلم کے خلاف اور انسانیت کے حق میں آج کا دن تا قیامت یاد رکھا جائے گا۔