ETV Bharat / state

Arshad Madni: ارشد مدنی کے پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر بننے پر مبارکباد کا سلسلہ جاری - جمعیتہ علما مظنفرنگر کا ارشد مدنی کو مبارکباد

جمعیۃ علما اترپردیش (Jamiat Ulema Uttar Pradesh) کے نائب صدر مولانا نذر محمد قاسمی اور جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر کے صدر مولانا قاسم نے مولانا ارشد مدنی (Maulana Arshad Madani ) کو آل مسلم پرسنل لا بورڈ (All India Muslim Personal Law Board) کا نائب صدر منتخب کیے جانے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

مولانا ارشد مدنی کے پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر بننے پر مبارکباد

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 4:23 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں جمعیتہ علماء ہند مظفرنگر کے ذمہ داران نے جمعیتہ علماء ہند (Jamiat Ulema-e-Hind) کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی (Maulana Arshad Madani) کو آل مسلم پرسنل لا بورڈ (All India Muslim Personal Law Board) کا سینئیر نائب صدر منتخب کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (All India Muslim Personal Law Board) کے اجلاس کے دوران مولانا رابع حسنی ندوی کو مسلم پرسنل لا بورڈ کا صدر اور جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔ اس اجلاس میں دیگر عہدوں کا بھی انتخاب کیا گیا۔

اس سلسلہ میں جمعیۃ علماء اترپردیش کے نائب صدر مولانا نذر محمد قاسمی اور جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر کے صدر مولانا قاسم اور ضلع کے جنرل سیکریٹری مولانا مکرم علی قاسمی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اہم فیصلہ ہے جو قوم و ملت کے حق میں ہے۔

وہیں، مولانا عمران حسین پوری اور جمعیۃ علما بڈھانہ‌ کے شہر صدر حافظ شیردین نے ارشد مدنی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مولانا کو اس عہدے کے لیے منتخب کرنا انتہائی خوشی کی بات ہے۔

مزید پڑھیں: Demand to Repeal CAA: مولانا ارشد مدنی کا این آر سی اور سی اے اے کو بھی واپس لینے کا مطالبہ

جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر کے سیکریٹری محمد آصف قریشی نے کہا کہ مولانا ارشد مدنی صاحب ملک کی ترقی اور معاشرے کی خدمت میں سب سے آگے ہیں اور قوم و ملت کے کاموں میں ہر وقت پیش پیش رہتے ہیں۔

حاجی شاہد تیاگی اور حاجی عزیز الرحمٰن نے کہا کہ مولانا ارشد مدنی نے ملک کے مختلف مسائل کو بڑی بے باکی سے اٹھایا ہے، جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

جمعیۃ علماء تحصیل کھتولی کے جنرل سیکریٹری مفتی عبدالقادر قاسمی نے کہا کہ مولانا مدنی کا انتخاب بہت خوش آئند ہے کیونکہ مولانا ارشد مدنی‌ قوم و ملت کے ہر معاملے پر نظر رکھتے ہیں۔ جمعیۃ علما بڈھانہ کے نگرشہر جنرل سیکرٹری حافظ تحسین رانا نے بھی مولانا کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.