ETV Bharat / state

Jai Bholenath Written on Forehead ذہنی طور پر بیمار مسلم نوجوان کی پیشانی پر گرم لوہے سے جے بھولے ناتھ لکھ دیا - Jai Bholenath on forehead mentally ill youth

اترپردیش میں بریلی ضلع کے پریم نگر تھانہ علاقے کے شاہ آباد محلے کے رہنے والے ذہنی طور پر بیمار نوجوان کے ماتھے پر جے بھولناتھ کا ٹیٹو بنوایا گیا۔ جس کی وجہ سے اس کا خون بہنے لگا۔ ذہنی مریض نوجوان کے لواحقین نے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ تاہم پولیس نے بعد میں دونوں خاندانوں کا آپس میں سمجھوتہ کرالیا۔ پولیس نے دونوں خاندانوں کو سخت ہدایات بھی دی ہیں۔ Jai Bholenath written on the forehead in Bareilly

Jai Bholenath Written on Forehead
Jai Bholenath Written on Forehead
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 5:07 PM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کے بریلی شہر کے پریم نگر تھانہ علاقہ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ انسانیت کو بھی شرمسار کردیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہاں کے رہنے والے ذہنی طور پر معذور نوجوان مسلم لڑکے کی پیشانی پر اسی کے خاندان کے ایک لڑکے نے لوہا گرم کر کے جے بھولے ناتھ لکھ دیا۔ اس پورے معاملہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جہاں پر اس حرکت کو غیر انسانی حرکت بتایا جارہا ہے۔ متاثر نوجوان زبان سے بولنے سے بھی معذور ہے اور ذہنی طور پر بھی معذور ہے۔ ملزم لڑکے کی اس وحشیانہ حرکت نے علاقہ کے لوگوں کو حیران وپریشان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وہیں ذہنی طور سے بیمار لڑکے کے اہل خانہ نے روڈ پر ہنگامہ کیا تھا۔ اسی دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزم شاداب خان کو پولیس نے تھانہ لے گئی جہاں پر پوچھ گچھ کی گئی۔ پریم نگر تھانہ کے انچارج راجیش کمار نے بتایا کہ ذہنی طور پر بیمار نوجوان کے ماتھے پر اس کے رشتہ دار شاداب نے گرام لوہے سے جے بھولے ناتھ لکھ دیا تھا۔ دونوں فریق کو تھانے میں بلایا گیا اور دونوں فریق کے مابین سمجھوتہ ہو گیا ہے اور تحریری طور پر ملزم شاداب خان نے معافی بھی مانگ لی ہے۔

پریم نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ دونوں خاندانوں کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے اور وہ کوئی کارروائی نہیں چاہتے۔ تاہم پولیس نے سخت ہدایات دی ہیں کہ اگر مستقبل میں ایسا کچھ دوبارہ ہوا تو پولیس دوبارہ ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ اہم بات یہ ہے کہ اس سے قبل کنور یاترا کے دوران بھی ماحول کو خراب ہونے سے بچا لیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.