ETV Bharat / state

Iraj Elahi visited Maulana Club Jawad Naqvi ایرانی سفیر ڈاکٹر ایرج الہی نے مولانا کلب جواد نقوی کی عیادت کی

ایرانی سفیر ڈاکٹر ایرج الہی نے مولانا کلب جواد نقوی کی مزاج پرسی کی اور مسلمانوں خصوصاً شیعہ برادری کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ Iranian Ambassador Visits Maulana Club Jawad Naqvi

ایرانی سفیر
ایرانی سفیر
author img

By

Published : Nov 11, 2022, 12:03 PM IST

لکھنؤ: بھارت میں ایران کے سفیر ڈاکٹر ایرج الہی نے امام جمعہ مولانا کلب جواد نقوی کی ان کی رہائش گاہ پر جاکر عیادت کی۔ ان کے ساتھ آقائی بامیری اور آقائی خراسانی بھی مولانا کی عیادت کے لئے ان کے گھر پہنچے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ایرج الہی حال ہی میں بطور ایرانی سفیر دہلی آئے اس کے بعد انہوں نے لکھنؤ میں وزیر اعلی یوگی سے ملاقات کی، جس میں بھارت اور ایران کے تعلقات پر گفتگو ہوئی تھی، ساتھ ہی وزیر اعلی یوگی ادتھیہ ناتھ نے بھارت ایران کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات ہمیشہ سے خوشگوار رہے، اتر پردیش آبادی کے اعتبار سے بھارت کا سب بڑا صوبہ ہے، یہاں ہوائی جہاز کے کنکٹیویٹی سڑک کنکٹیوٹی ساتھ خوشگوار ماحول ہے لہذا ایران اتر پردیش میں تجارت کے شعبہ میں سرمایہ کرسکتا ہے۔

ایرانی سفیر ڈاکٹر ایرج الہی نے مولانا کلب جواد نقوی کی مزاج پرسی کی،مسلمانوں ،خصوصاً شیعوں کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا،اس ملاقات میں علی زیدی چیئرمین شیعہ وقف بورڈیوپی،مولانا سید رضا حیدر زیدی مدیر حوزہ علمیہ حضرت دلدار علی غفران مآبؒ،مولانا نثار احمد زین پوری،مولانا اصطفیٰ رضا ،مولانا رضا حسین رضوی،پروفیسر ماہ رخ مرزا،مولانا عادل فراز نقوی ،مولانا قمر الحسن ،عمیل شمسی ،عمران نقوی،مجلس علمائے ہند کے اراکین اور تجارت سے وابستہ افراد بھی موجود رہے۔ Iranian Ambassador Visits Maulana Club Jawad Naqvi

مزید پڑھیں:Iranian Ambassador on Shiraz Shrine Attack ایران اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے، ایرانی سفیر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.