ETV Bharat / state

International Yoga Day مظفر نگر کے مدارس میں عالمی یوگا ڈے منایا گیا - عالمی یوگا ڈے

مظفرنگر کے مدرسہ محمودیہ سروٹ میں عالمی یوم یوگا کے موقع پر یوگا کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ اور اساتذہ نے کافی دیر تک یوگا کیا اور یوگا کے فوائد کا اعتراف کیا۔ Yoga day celebrated in madrasas

مظفر نگر کے مدارس میں عالمی یوگا ڈے منایا گیا

author img

By

Published : Jun 21, 2023, 11:11 AM IST

مظفر نگر کے مدارس میں عالمی یوگا ڈے منایا گیا

مظفر نگر: یوگا کا عالمی دن 21 جون کو منایا جاتا ہے۔ یوگا کا عالمی دن 2015 سے ہر سال 21 جون کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، تاہم 2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس کے آغاز کے بعد یوگا ایک جسمانی، ذہنی اور روحانی مشق کے طور پر دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔ وہیں مظفرنگر میں بھی عالمی یوم یوگا کے موقع پر اسکول، کالجز اور سرکاری اسپتالوں کے ساتھ ساتھ مدارس میں بھی طالبہ اور اساتذہ نے اس کا اہتمام کیا۔ جہاں عالمی یوم یوگا کے موقع پر مدارس میں فجر کی نماز کے بعد خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا اور ملک کی ترقی اور امن و امان کے لیے دعائیں کی گئیں اور اس کے بعد یوگا کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر مظفرنگر کے مدرسہ محمودیہ سروٹ کے پرنسپل مولانا کریم اللہ نے بتایا کہ ہمارے یہاں روزانہ طلبہ ورزش کرتے ہیں کیونکہ اسلام نے صحت سے متعلق واضح رہنمائی فرمائی اور صحت کا خاص خیال رکھنے کا دیا ہے، اس لیے طلبہ کو روزآنہ کی بنیاد پر ورزش کروائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج خصوصی طور پر عالمی یوم یوگا کے موقع پر مدرسے کے طلبہ نے یوگا کا خاص اہتمام کیا اور گھنٹوں تک ورزش کی۔ انہوں نے کہا کہ ورزش کا نام ہی یوگا ہے اور ہمارے مدرسے میں روزانہ طلبہ یوگا ( ورزش) کرتے ہیں کیونکہ ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ورزش کرنے کی تاکید کی ہے، کیوں کہ ورزش کرنے سے دماغ تروتازہ ہوتا ہے اور جسم بھی بیماریوں سے دور رہتا ہے اس لیے ورزش کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:۔ International Yoga Day 2023 آج دنیا بھر میں یوم یوگا کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.