لکھنو:بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر کنور باسط علی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 21 جون کو عالمی یوم یوگا دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، اتر پردیش بی جے پی اقلیتی مورچہ ریاست کے امداد یافتہ و غیر امداد یافتہ مدارس میں یوگا کے اہتمام کے لیے خصوصی تیاریاں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مورچہ نے سیکڑوں مدارس کی نشاندہی کی ہے جہاں پر عالمی یوم یوگا منایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نماز روزہ کو جسمانی ورزش سے نہیں جوڑ سکتے یہ مذہبی عبادتیں ہیں اور یوگا کا عبادت سے کوئی تعلق نہیں ہے، یوگا کے دوران جو منتر پڑھے جاتے ہیں وہ پڑھنا ضروری نہیں ہے یوگا ایک عالمی تہوار ہے اور اس میں سبھی کو شامل ہونا چاہ یے۔