ETV Bharat / state

بارہ بنکی: لاک ڈاؤن سے انشورینس کاروبار مزید متاثر

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے انشورینس کا کاروبار مزید متاثر ہوا ہے۔ انشورینس کاروبار سے منسلک افراد اس وقت دوہری پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔ عوام کے پاس رقم کی وجہ سے انشورینس تو کم ہو ہی رہے ہیں۔ ساتھ صارفین اپنی پالیسی کا پریمیم بھی نہیں ادا کر پا رہے ہیں، جبکہ ماہرین کا ماننا ہے کہ وباء کے اس دور میں انشورینس کی بہت ضرورت ہے۔

author img

By

Published : Jun 22, 2020, 8:08 PM IST

لاک ڈاؤن سے انشورینس کاروبار مزید متاثر
لاک ڈاؤن سے انشورینس کاروبار مزید متاثر

بارہ بنکی میں ایل آئی سی کے پریمیم اور انشورینس کم ہونے سے برانچ کا کلیکشن تقریباً آدھا رہ گیا ہے۔ ایجینٹس کے ساتھ گفتگو میں بھی یہ بات واضح ہو جاتی ہے، لیکن ایل آئی سی کے اعلیٰ افسران کو نہیں لگتا کہ لاک ڈاؤن کا زیادہ اثر ایل آئی سی کے کاروبار پر پڑا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ان کے مطابق برس کی پہلی سہ ماہی میں انشورینس کم ہی ہوتے رہے ہیں، حالانکہ کی وہ مکمل طور سے لاک ڈاؤن کے اثر کو نظرانداز نہیں کرتے۔ ان کے مطابق 25 فیصدی تک کا اثر ضرور پڑا ہے۔

وہیں ایل آئی سی نے صارفین کی سہولت کے متعدد انتظامات کئے ہیں۔ انشورینس پریمیم اور رینیول میں گریس مدت میں 30 دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس سے کشت جمع کرنے میں اب 60 روز تک کوئی پینالٹی نہیں لگے گی۔

وہیں ایل آئی سی صارفین کے تمام پیمینٹ ترجیحی طور پر کر رہی ہے۔

وہیں انشورینس ماہرین کا ماننا ہے کہ وباء کے اس دور میں زیادہ انشورینس کرنے کی ضرورت ہے، لیکن عوام کے پاس رقم نہیں ہے۔

انہوں نے عوام کو تجویز دی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ انشورینس کرائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.