میرٹھ: اترپردیش کے شہر میرٹھ کے تھانہ لساڑی گیٹ علاقے کے ریحان گارڈن کالونی کا یہ معاملہ ہے جہاں گذشتہ روز مقامی لوگوں نے مسجد کے قریب واقع ایک خالی پلاٹ میں نوزائیدہ بچے کی لاش پڑی دیکھی جسے کتے نوچ رہے تھے۔ مقامی لوگوں نے نوزائیدہ بچے کی لاش کو کتوں سے بچایا۔ مقامی باشندوں نے اس کی اطلاع تھانے کو دی۔ Found Dead Body OF Infant IN Meerath
نوازئیدہ بچے کی لاش ملنے کے سبب پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور موقع پر لوگوں کا ہجوم لگ گیا۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفیش شروع کردی۔ نوزائیدہ بچے کی لاش کی خبر پولیس کو ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا جائزہ لیا۔
پولیس کے مطابق بچے کی لاش چند گھنٹوں پرانی معلوم ہوتی تھی۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کو پاس ہی کے قبرستان میں تدفین کی۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کارروائی کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Roadways Bus Theft: بریلی میں چوری کا انوکھا واقعہ، ڈپو سے روڈ ویز بس چوری
مقامی باشندوں کے درمیان اس واقعہ کو لے کر غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ لوگوں نے اس معاملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے سماج میں غلط پیغام جاتا ہے۔ اس طرح کے معاملے پر جلد ہی قابو پانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ Infant Found Dead in Meerut