ETV Bharat / state

Indian Union Muslim League میرٹھ میں انڈین یونین مسلم لیگ کا احتجاجی مظاہرہ - ریاست اتر پردیش میں بڑھتے جرائم اور مذہبی منافرت

میرٹھ ضلع میں ریاست اتر پردیش میں بگڑتے نظم و نسق کو لیکر انڈین یونین مسلم لیگ کے حامیوں نے زبردست احتجاج کیا۔ مطاہرین نے یوپی گورنر کے نام میمورنڈم پیش کیا۔

میرٹھ میں انڈین یونین مسلم لیگ کا احتجاجی مظاہرہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2023, 2:25 PM IST

میرٹھ میں انڈین یونین مسلم لیگ کا احتجاجی مظاہرہ

میرٹھ:ریاست اتر پردیش میں بڑھتے جرائم اور مذہبی منافرت کے خلاف انڈین یونین مسلم لیگ نے ضلع مجسٹریٹ آفس پر ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے یوپی گورنر کے نام ایک میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو پیش کیا۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد۔ اویس ایڈوکیٹ نے کہا کہ اتر پردیش میں امن و امان کی صورتحال بد سے بدتر ہو گئی ہے اور مسلسل جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مجرم بے خوف ہو کر گھوم رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف ایودھیا میں سریو ایکسپریس ٹرین میں خاتون پولیس کانسٹیبل کے ساتھ وحشیانہ واردات کو انجام دیا گیا تو دوسری طرف بے بنیاد الزامات لگا کر روڈ ویز کنڈکٹر موہت یادو کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا جس کی وجہ سے موہت یادو نے خودکشی کر لی۔ اس کے باوجود ان معاملات میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس حوالے سے انڈین یونین مسلم لیگ کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا کہ قصورواروں کو سخت سزا دی جائے اور کنڈکٹر موہت یادیو کو معطل کرنے والے افسر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: AMU Students Support Dharna اے ایم یو طلبہ نے دھرنے پر بیٹھے اساتذہ کی حمایت کی

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ موہت یادو کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ دیا جائے۔ ان تمام مطالبات کو پر حکومت غور کر کے حکومت ایسے لوگوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کے ساتھ ان سزا دی جانے کی مانگ کی۔ انڈین یونین مسلم لیگ نے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر صوبائی حکومت ایسا کرنے میں ناکام ثابت ہورہی لحاظہ اس حکومت کو برخاست کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.