ETV Bharat / state

Independence Day Celebrated Across India ملک بھر میں جشن یوم آزادی تقریب - یوم آزادی کا جشن پورے ملک میں بڑی شان سے

بھارت کی 77ویں یوم آزادی کا جشن پورے ملک میں بڑی شان سے منایا جا رہا ہے-عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی کو بھی یوم آزادی کے موقع پر دلہن کی طرح سجائی گئی ہے۔

ملک بھر میں جشن یوم آزادی تقریب
ملک بھر میں جشن یوم آزادی تقریب
author img

By

Published : Aug 15, 2023, 7:09 PM IST

Updated : Aug 16, 2023, 10:55 PM IST

ملک بھر میں جشن یوم آزادی تقریب

بھارت کی 77ویں یوم آزادی کا جشن پورے ملک میں بڑی شان سے منایا جا رہا ہے-عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی کو بھی یوم آزادی کے موقع پر دلہن کی طرح سجائی گئی ہے۔ جشن یوم آزادی کے موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے وابستہ تقریبا 150 مجاہدین آزادی کو بھی یاد کیا۔ جن میں سے تقریبا 40 مجاہدین آزادی کی تصاویر یونیورسٹی کی مولانا آزاد لائبریری اور یونیورسٹی ڈک پوائنٹ پر لگائی گئی ہیں۔جسن یوم آزادی تقریب کے موقع پر کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے رجسٹرار محمد عمران کے ساتھ تاریخی عمارت اسٹریچی ہال پرچم کشائی کرنے کے بعد خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے 77ویں یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت شروع کئے گئے نئے کورسز کا ذکر کیا۔

میرٹھ میں بھی مختلف شعبوں کے علاوہ تعلیمی اداروں میں بھی پرچم کشائی کی رسم ادا کی گئی۔اس کے علاوہ مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے شہر میں ترنگا ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جس نوجوانوں نے جوش و خروش حصہ لیتے ہوئے آزادی کے 77وے جشن کو پر سکون ماحول میں منایا۔جشن یوم آزادی کی 77 وی سالگِرہ کے موقع پر میرٹھ میں بھی مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ مدارس اسلامیہ کے مراکز پر بھی منایا گیا۔ میرٹھ کے مختلف مدارس کے منصبیہ عربی کالج مدرسہ محمودالسلام میں آج کے دن کو ایک تہوار کی شکل میں مناتے ہوئے پرچم کشائی کی رسم ادا کی گئی۔ اور موقع پر مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کر تے ہوئے نوجوان نسلوں کو ان کی قربانی کی اہمیت کو بیان کیا۔

جمعیۃ علمائے ہند کی اپیل پر مظفر نگر کے مدراس میں یوم آزادی کا جشن جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ منگل کی صبح مظفر نگر کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری مدارس میں پرچم کشائی کی گئی اور اس کے بعد مدرسہ میں زیر تعلیم تمام طلباء اور مدرسہ کے ڈائریکٹرز کے ساتھ ساتھ مدرسہ کے اساتذہ نے قومی ترانے کو گایا اور ملک کی ازادی میں شہید ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ملک ہندوستان میں آج جشن یوم ازادی دھوم دام سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اجمیر شریف درگاہ میں انڈین آرمی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ میں ترنگا چادر پیش کی گئی۔ یہ چادر کرناٹک کے زائرین وفد نے خادم سید سجاد علی کے ساتھ خواجہ صاحب کے دربار میں پیش کی اور ملک میں امن امان کی دعا مانگی۔

کانپور کے مسٹن روڈ پر آزادی کی پہلی پرچم کشائی رات 12 بجتے ہی شروع ہو جاتی ہے، لوگ ازادی کے جشن میں ڈوب جاتے ہیں شہر کے تمام بڑے اور ازادی کی تحریک سے وابستہ مجاہد ازادی کے خاندان کے لوگ بھی اس جشن میں ضرور شریک ہوتے ہیں۔ جب ہندوستان 1947 میں ازاد ہوا تھا اس وقت رات 12 بجتے ہی ازادی کا پہلا پرچم کانپور کے مسٹن روڈ پر اس وقت کانگرس کے لیڈر شیو نارائن ٹن ڈن نے پھیرایا تھا۔ جب سے آج تک کانگرس پارٹی اس روایت کو قائم کیے ہوئے ہے اور ہر سال رات 12 بجتے ہی مسٹن روڈ پر آزادی کا بھارتی ترنگا پھہرایا جاتا ہے۔

جشن آزادی کے سلسلے میں آج گیا میں اہم تقریب گاندھی میدان میں منعقد ہوئی۔ جہاں جوش و جذبے کے ساتھ وطن کے آزادی کا جشن منایا گیا۔گاندھی میدان میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے تقریب منعقد ہوتی ہے اور اس تقریب کے مہمان خصوصی گیا انچارج وزیر اسرائیل منصوری تھے۔ جنہوں نے پرچم کشائی کی اور اس کے بعد انہوں نے ضلع کے باشندوں کے نام خطاب میں حکومت کے منصوبوں اور کاموں کو ایک ایک کر کے گنوایا ۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران بہار حکومت کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ہر طبقے برادری اور علاقے کے لیے ترقی ہو رہی ہے۔ کنونشن سینٹر اور دیگر نئی تعمیرات کا کام ہوا ہے۔ انہوں نے محکمہ اقلیتی فلاح کے زیر اہتمام چلنے والے منصوبوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان کی حکومت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے تحفظ ان کی معاشی تعلیمی ترقی کو لے کر کوشاں ہے اور ساتھ ہی حکومت کے کئی منصوبے ہیں جس سے فائدہ اقلیتی طبقے کے لوگوں کو مل رہا ہے ۔

سرکاری اور نجی اداروں سمیت ہر جگہ پر قومی پرچم بڑی شان و شوکت کے ساتھ پهرایا گیا ہے ۔گیا کے مدارس اسلامیہ بھی اس میں بڑھ جڑھ کر پیش پیش ہیں ۔ مدارس اسلامیہ کے بچوں کی زبان سے ' سارے جہاں سے اچھا ، ہندوستان ہمارا ' ہم بلبلیں اسکی یہ گلستاں ہمارا ' ترانہ گنگنایا گیا۔

صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ملک کی آزادی کی 77 ویں جشن آزادی کے موقع پر حیدرآباد کے پرانے شہر میں ترنگا لہرایا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے تاریخی چارمینار کے قریب مدینہ سرکل پر ترنگا لہرایا۔ اس موقع پر مقامی تاجرین اور مجلس کے قائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی جن میں پھترگٹی ڈیویژن کے کارپوریٹر سہیل قادری اور محمد کیپ مارٹ کے مالک محمد الیاس بخاری اور دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ پانچ سالوں میں بھارت تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا: مودی

حیدرآباد میں آج 77 ویں جشن آزادی کے موقع پر تاریخی گولکنڈہ قلعہ میں بھی پرچم کشائی کی ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں ریاست کے وزیراعلی کے چندرا شیکھر راؤ اور دیگر ریاستی وزراء اور اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلی کے سی آر نے عوام سے خطاب بھی کیا۔

Last Updated : Aug 16, 2023, 10:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.