ETV Bharat / state

گونڈہ میں کووڈ ہسپتال کا افتتاح - کورونا کے نئے کووڈ-19 ہستپال

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر اس وبا کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت کوششیں جاری ہیں، تاکہ اس انفیکشن پر قابو پایا جاسکے۔

Breaking News
author img

By

Published : Aug 27, 2020, 8:21 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈہ میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ضلع ہسپتال کے احاطے میں نو تعمیر شدہ کووڈ-19 ہسپتال کا افتتاح کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ وزیر صحت جے پرتاپ سنگھ بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ریاست میں کوروناوائرس کے انفیکشن کا بہتر علاج مریضوں کودیا جارہا ہے۔

گونڈہ میں کووڈ ہسپتال کا افتتاح
گونڈہ میں کووڈ ہسپتال کا افتتاح

انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا کے نئے کووڈ-19 ہستپال کے چلنے سے دیوی پاٹن ڈویژن کے گونڈہ، بہرائچ، بلرامپور اور شرواستی سمیت چاروں اضلاع کے علاوہ آس پاس کے اضلاع سے آنے والے مریضوں کا جدید تکنیک والی مشینز سے ماہر ڈاکٹرز کے ذریعہ بہتر علاج جلد از جلد مل سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 32 کروڑ کے اخراجات سے تعمیر شدہ 300 بستروں والے اس ہسپتال میں 161 بستر کووڈ-19 ہستپال میں ریزرو کیے گئے ہیں۔

عالمی وبا کوروناوائرس کے پیش نظر اس وبا کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت کوشش جاری ہے، تاکہ اس انفیکشن پ قابو پایا جاسکے

انہوں نے کہا کہ مریضوں کی زندگی محافظ نظام کے تحت 15 وینٹی لیٹرز کا نظم کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ نے نئے تعمیر شدہ کووڈ ہسپتال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے پولیس لائن پہنچنے کے بعد کمشنر آڈیٹوریم میں اعلیٰ افسران کے ساتھ کورونا، سیلاب، کھاد، سرکاری سکیمز و ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے افسران سے کاموں میں تیزی لاکر متاثرین، کسانوں و عوام کو جلد راحت پہنچانے کی ہدایت دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.